بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 18009
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 18009
حدیث نمبر: 18009 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
ابْنُ نُمَيْرٍ ، إِسْمَاعِيلُ ، وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، إِسْمَاعِيلُ ، قَيْسٍ ، الْمُسْتَوْرِدَ
حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ . وَيَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ قَيْسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ أَخَا بَنِي فِهْرٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَاللَّهِ مَا الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مِثْلُ مَا يَجْعَلُ أَحَدُكُمْ إِصْبَعَهُ هَذِهِ فِي الْيَمِّ، فَلْيَنْظُرْ بِمَ تَرْجِعُ" ، يَعْنِي: الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا کو آخرت کے ساتھ صرف اتنی ہی نسبت ہے جتنی تم میں سے کسی شخص کی انگلی سمندر میں ڈوبنے پر قطرے کو سمندر سے ہوتی ہے، کہ جب وہ یہ انگلی ڈبوتا ہے تو باہر نکال کر دیکھے کہ اس پر کتنا پانی لگا ہے، یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شہادت کی انگلی سے اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 18009]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 2858
الحكم: إسناده صحيح، م: 2858
← پچھلی حدیث (18008) باب پر واپس اگلی حدیث (18010) →