هُشَيْمٌ ، هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ
حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ يُحَدِّثُ، أَنَّ أَبَاهُ صَنَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا فَدَعَاهُ، فَأَجَابَهُ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ قَالَ: " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُمْ، وَارْحَمْهُمْ، وَبَارِكْ لَهُمْ فِيمَا رَزَقْتَهُمْ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ان کے والد نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لئے کھانے کا اہتمام کیا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دعوت کی، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے قبول فرما لیا، جب کھانے سے فارغ ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعاء فرمائی اے اللہ! ان کی بخشش فرما، ان پر رحم فرما اور ان کے رزق میں برکت عطا فرما۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17673]
حکم دارالسلام
صحيح، وهذا إسناد ضعيف، هشام بن يوسف مجهول
الحكم: صحيح، وهذا إسناد ضعيف، هشام بن يوسف مجهول