بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 17210
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 17210
حدیث نمبر: 17210 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْحِمْيَرِيِّ ، أَبِي حُصَيْنٍ الْحَجْرِيِّ ، عَامِرٍ الْحَجْرِيِّ ، أَبِي رَيْحَانَةَ
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عَيَّاشِ بْنِ عَبَّاسٍ الْحِمْيَرِيِّ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ الْحَجْرِيِّ ، عَنْ عَامِرٍ الْحَجْرِيِّ ، عَنْ أَبِي رَيْحَانَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ كَرِهَ عَشْرَ خِصَالٍ:" الْوَشْرَ، وَالنَّتْفَ، وَالْوَشْمَ، وَمُكَامَعَةَ الرَّجُلِ الرَّجُلَ، وَالْمَرْأَةِ الْمَرْأَةَ لَيْسَ بَيْنَهُمَا ثَوْبٌ، وَالنُّهْبَةَ، وَرُكُوبَ النُّمُورِ، وَاتِّخَاذَ الدِّيبَاجِ هَاهُنَا وَهَاهُنَا أَسْفَلَ فِي الثِّيَابِ وَفِي الْمَنَاكِبِ، وَالْخَاتَمَ إِلَّا لِذِي سُلْطَانٍ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابوریحانہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دس چیزوں سے منع فرمایا ہے۔ دانتوں کو باریک کرنے سے، جسم گودنے سے، بال نوچنے سے، ایک مرد کے دوسرے مرد کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ہی برتن سے منہ لگانے سے، ایک عورت کے دوسری عورت کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ایک ہی برتن کے ساتھ منہ لگانے سے، کپڑے کے نچلے حصے میں نقش و نگار کی طرح ریشم لگانے سے، کندھوں پر عجمیوں کی طرح ریشمی کپڑے ڈالنے سے، لوٹ مار سے، چیتوں کی کھال کے پالانوں پر سواری کرنے سے اور بادشاہ کے علاوہ کسی اور کے انگوٹھی پہننے سے۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 17210]
حکم دارالسلام
راجع ما قبله
الحكم: راجع ما قبله
← پچھلی حدیث (17209) باب پر واپس اگلی حدیث (17211) →