بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 16934
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 16934
حدیث نمبر: 16934 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هَاشِمٌ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ
حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ ، قَالَ: قَدِمَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ الْمَدِينَةَ، وَكَانَتْ آخِرَ قَدْمَةٍ قَدِمَهَا، فَأَخْرَجَ كُبَّةً مِنْ شَعَرٍ، فَقَالَ: مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّ أَحَدًا يَصْنَعُ هَذَا غَيْرَ الْيَهُودِ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ الزُّورَ، قَالَ: كَأَنَّهُ يَعْنِي الْوِصَالَ
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سعید بن مسیّب رحمتہ اللّٰہ علیہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ہمیں خطبہ دیا، جس میں بالوں کا ایک گچھا نکال کر دکھایا اور فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ اس طرح تو صرف یہودی کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو جب یہ بات معلوم ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے جھوٹ کا نام دیا تھا۔ [مسند احمد/مسنَد الشَّامِیِّینَ/حدیث: 16934]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 3688، م: 2127
الحكم: إسناده صحيح، خ: 3688، م: 2127
← پچھلی حدیث (16933) باب پر واپس اگلی حدیث (16935) →