☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Musnad Ahmad

Hadith No.: 16629
Books← Musnad Ahmad← Chapters← Bab← Hadith No. 16629
عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ الضَّبِّيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، ذِي الْغُرَّةِ
(حديث مرفوع) قال عَبْد اللَّهِ بن أحمد: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ ذِي الْغُرَّةِ ، قَالَ: عَرَضَ أَعْرَابِيٌّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تُدْرِكُنَا الصَّلَاةُ وَنَحْنُ فِي أَعْطَانِ الْإِبِلِ، أَفَنُصَلِّي فِيهَا؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا"، قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟، قَالَ:" نَعَمْ"، قَالَ: أَفَنُصَلِّي فِي مَرَابِضِ الْغَنَمِ؟، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ"، قَالَ: أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ لُحُومِهَا؟، قَالَ:" لَا".
Translation: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ذی الغرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دیہاتی آدمی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس وقت چہل قدمی فرما رہے تھے، اس نے پوچھا: یا رسول اللہ!! بعض اوقات ابھی ہم لوگ اونٹوں کے باڑے میں ہوتے ہیں کہ نماز کا وقت ہو جاتا ہے تو کیا ہم وہیں پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، اس نے پوچھا: کیا اونٹ کا گوشت کھانے کے بعد ہم نیا وضو کر یں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اس نے پوچھا: کیا ہم بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اس نے پوچھا: کیا بکری کا گوشت کھانے کے بعد ہم نیا وضو کر یں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16629]
حکم دارالسلام
هو صحيح لكن من حديث البراء بن عازب لا من حديث ذي الغرة هذا
Grade: هو صحيح لكن من حديث البراء بن عازب لا من حديث ذي الغرة هذا
← Previous Hadith (16628) Back to Bab Next Hadith → (16630)