سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: قَالَ لِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا غُلَامُ، سَمِّ اللَّهَ، وَكُلْ بِيَمِينِكَ، وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ" فَلَمْ تَزَلْ تِلْكَ طُعْمَتِي بَعْدُ، وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا عمر بن ابی سلمہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں کھانا لایا گیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ عمر اللہ کا نام لو دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھاؤ اس کے بعد ہمیشہ میرا کھانے کے وقت یہی معمول رہا۔ اس سے پہلے میرا ہاتھ برتن میں گھومتا رہتا تھا۔ [مسند احمد/مسنَدِ المَدَنِیِّینَ رَضِیَ اللَّه عَنهم اَجمَعِینَ/حدیث: 16332]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 5376، م: 2022
الحكم: إسناده صحيح، خ: 5376، م: 2022