بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 16074
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 16074
حدیث نمبر: 16074 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو النَّضْرِ ، شُعْبَةُ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ السُّلَمِيِّ ، عُبَيْدِ بْنِ خَالِدٍ السُّلَمِيِّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ مَيْمُونٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ السُّلَمِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ خَالِدٍ السُّلَمِيِّ ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: آخَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ قُتِلَ أَحَدُهُمَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ مَاتَ الْآخَرُ، فَصَلَّوْا عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا قُلْتُمْ؟" , قَالَ: قُلْنَا: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ، اللَّهُمَّ ارْحَمْهُ، اللَّهُمَّ أَلْحِقْهُ بِصَاحِبِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَأَيْنَ صَلَاتُهُ بَعْدَ صَلَاتِهِ، وَأَيْنَ صِيَامُهُ أَوْ عَمَلُهُ بَعْدَ عَمَلِهِ، مَا بَيْنَهُمَا أَبْعَدُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا عبید بن خالد سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان مواخات فرمائی ان میں سے ایک تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں پہلے شہید ہو گیا اور کچھ عرصے بعد دوسراطبعی طور پر فوت ہو گیا لوگ اس کے لئے دعا کرنے لگے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کیا دعا کر رہے ہو ہم نے عرض کیا: یہ کہہ رہے ہیں کہ اے اللہ اس کی بخشش فرما اس پر رحم فرما اور اسے اس کے ساتھی کی رفاقت عطا فرما نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر شہید ہو نے والے کے بعد اس کی پڑھی جانے والی نمازیں کہاں ہیں جو روزے اس نے بعد میں رکھے یا جو اعمال اس نے کئے وہ کہاں ہیں ان دونوں کے درمیان تو زمین و آسمان سے بھی زیادہ فاصلہ ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 16074]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (16073) باب پر واپس اگلی حدیث (16075) →