بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15996
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15996
حدیث نمبر: 15996 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو النَّضْرِ ، الْحَكَمُ بْنُ فُضَيْلٍ ، يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عُبَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، أَبِي مُوَيْهِبَةَ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ فُضَيْلٍ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مُوَيْهِبَةَ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: أُمِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى أَهْلِ الْبَقِيعِ، فَصَلَّى عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الثَّانِيَةِ، قَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، أَسْرِجْ لِي دَابَّتِي" , قَالَ: فَرَكِبَ، وَمَشَيْتُ حَتَّى انْتَهَى إِلَيْهِمْ، فَنَزَلَ عَنْ دَابَّتِهِ، وَأَمْسَكَتْ الدَّابَّةُ، وَوَقَفَ عَلَيْهِمْ أَوْ قَالَ: قَامَ عَلَيْهِمْ , فَقَالَ:" لِيَهْنِكُمْ مَا أَنْتُمْ فِيهِ مِمَّا فِيهِ النَّاسُ، أَتَتْ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا، الْآخِرَةُ أَشَدُّ مِنَ الْأُولَى، فَلْيَهْنِكُمْ مَا أَنْتُمْ فِيهِ"، ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ:" يَا أَبَا مُوَيْهِبَةَ، إِنِّي أُعْطِيتُ أَوْ قَالَ: خُيِّرْتُ مَفَاتِيحَ مَا يُفْتَحُ عَلَى أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي وَالْجَنَّةَ، أَوْ لِقَاءَ رَبِّي" , فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخْبِرْنِي , قَالَ:" لَأَنْ تُرَدَّ عَلَى عَقِبِهَا مَا شَاءَ اللَّهُ، فَاخْتَرْتُ لِقَاءَ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ" , فَمَا لَبِثَ بَعْدَ ذَلِكَ إِلَّا سَبْعًا أَوْ ثَمَانِيًا حَتَّى قُبِضَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ أَبُو النَّضْرِ مَرَّةً: تُرَدُّ عَلَى عَقِبَيْهَا.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا ابومویھبہ جو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کر دہ غلام ہیں کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حکم ملا کہ اہل بقیع کے لئے دعا کر یں چنانچہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک رات میں ان کے لئے تین مرتبہ دعا کی دوسری رات ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ابومویھبہ میرے لئے سواری پر زین کس دو پھر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سوار ہوئے اور میں پیدل چلا یہاں تک کہ ہم جنت البقیع پہنچ گئے وہاں پہنچ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سواری سے اترگئے میں نے سواری کی رسی تھام لی اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کی قبروں پر جا کر کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے کہ لوگوں کے حالات سے نکل کر تم جن نعمتوں میں ہو وہ تمہیں مبارک ہوں رات کے مختلف سیاہ حصوں کی طرح فتنے اتر رہے ہیں جو یکے بعد دیگرے آتے جارہے ہیں اور ہر بعد والا پہلے والے سے زیادہ سخت ہے اس لئے تم جن نعمتوں میں ہواس پر تمہیں مبارک ہو۔ اس کے بعد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس آ گئے اور فرمایا: مجھے اس بات کا اختیار دیا گیا ہے میرے بعد میری امت جو فتوحات حاصل کر ے گی مجھے ان کی چابیاں اور جنت دیدی جائے یا اپنے رب سے ملاقات کر وں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ہمیں بھی اپنی ترجیح کے بارے بتائیے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد امت وہی کر ے گی جو اللہ کو منظور ہو گا اس لئے میں نے اپنے رب سے ملاقات کو ترجیح دی لی ہے چنانچہ اس واقعے کی سات یا آٹھ دن بعد ہی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15996]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لجهالة عبيد بن جبير، والحكم بن فضيل مختلف فيه، ولقصة تخييره صلى الله عليه و آله وسلم بين الدنيا و بين ما عندالله أصل من حديث صحيح
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة عبيد بن جبير، والحكم بن فضيل مختلف فيه، ولقصة تخييره ﷺ بين الدنيا و بين ما عندالله أصل من حديث صحيح
← پچھلی حدیث (15995) باب پر واپس اگلی حدیث (15997) →