بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15513
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15513
حدیث نمبر: 15513 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ , أَنّ رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَرَجَ مِنَ الْجِعْرَانَةِ مُعْتَمِرًا، فَدَخَلَ مَكَّةَ لَيْلًا، ثُمَّ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ لَيْلَتِهِ، فَأَصْبَحَ بِالْجِعْرَانَةِ كَبَائِتٍ، فَلَمَّا زَالَتْ الشَّمْسُ، أَخَذَ فِي بَطْنِ سَرِفَ حَتَّى جَامَعَ الطَّرِيقُ طَرِيقَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَلِذَلِكَ خَفِيَتْ عُمْرَتُهُ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا محرش سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جعرانہ سے رات کے وقت عمرہ کی نیت سے نکلے رات ہی کو مکہ مکر مہ پہنچے عمرہ کیا اور رات ہی کو وہاں سے نکلے اور جعرانہ لوٹ آئے صبح ہوئی تو ایسا لگتا تھا کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رات یہیں گزاری ہے جب سورج ڈھل گیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جعرانہ سے نکل کر بطن سرف میں آئے اور مدینہ جانے والے راستے پر ہو لیے اسی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس عمرے کا حال لوگوں سے مخفی رہا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15513]
حکم دارالسلام
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (15512) باب پر واپس اگلی حدیث (15514) →