بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15488
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15488
حدیث نمبر: 15488 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو عَامِرٍ ، عَبْدُ الْمَلِكِ يَعْنِي ابْنَ حَسَنٍ الْحَارِثِيَّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، عُمَارَةَ بْنَ حَارِثَةَ الضَّمْرِيَّ ، عَمْرِو بْنِ يَثْرِبِيٍّ الضَّمْرِيِّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ يَعْنِي ابْنَ حَسَنٍ الْحَارِثِيَّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ حَارِثَةَ الضَّمْرِيَّ يُحَدِّثُ , عَنْ عَمْرِو بْنِ يَثْرِبِيٍّ الضَّمْرِيِّ ، قَالَ: شَهِدْتُ خُطْبَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى، فَكَانَ فِيمَا خَطَبَ بِهِ , أَنْ قَالَ:" وَلَا يَحِلُّ لِامْرِئٍ مِنْ مال أَخِيهِ، إِلَّا مَا طَابَتْ بِهِ نَفْسُهُ" , قَالَ: فَلَمَّا سَمِعْتُ ذَلِكَ , قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ لَوْ لَقِيتُ غَنَمَ ابْنِ عَمِّي، فَأَخَذْتُ مِنْهَا شَاةً، فَاحْتَرَزْتُهَا، هَلْ عَلَيَّ فِي ذَلِكَ شَيْءٌ؟ قَالَ:" إِنْ لَقِيتَهَا نَعْجَةً تَحْمِلُ شَفْرَةً وَزِنَادًا , فَلَا تَمَسَّهَا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا عمر بن یثربی ضمری سے مروی ہے کہ میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس خطبے میں شریک تھا جو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میدان منیٰ میں دیا تھا آپ نے منجملہ دیگر باتوں کے اس خطبے میں یہ ارشاد فرمایا: تھا کہ کسی شخص کے لئے اپنے بھائی کا مال اس وقت تک حلال نہیں ہے جب تک وہ اپنے دل کی خوشی سے اس کی اجازت نہ دیدے میں نے یہ سن کر بارگاہ رسالت میں عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ بتائیے کہ اگر مجھے اپنے چچازاد بھائی کی بکریوں کی ریوڑ ملے میں اس میں سے ایک بکری لے کر چلاجاؤں تو کیا اس میں مجھے گناہ ہو گا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگر تمہیں ایسی بھیڑملے جو چھری اور چقمقاق کا تحمل کر سکتی ہو تو اسے ہاتھ بھی نہ لگانا۔ [مسند احمد/مسنَد المَكِّیِّینَ/حدیث: 15488]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لجهالة عمارة بن حارثة
الحكم: إسناده ضعيف لجهالة عمارة بن حارثة
← پچھلی حدیث (15487) باب پر واپس اگلی حدیث (15489) →