أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، زُهَيْرٌ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي سُفْيَانَ ، جَابِرٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ , عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: كَانَ لِأَبِي شُعَيْبٍ غُلَامٌ لَحَّامٌ , فَلَمَّا رَأَى مَا بِرَسُولِ اللَّهِ مِنَ الْجَهْدِ , أَمَرَ غُلَامَهُ أَنْ يَجْعَلَ لَهُ طَعَامًا يَكْفِي خَمْسَةً , فَأَرْسَلَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ ائْتِنَا خَامِسَ خَمْسَةٍ , فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَاتَّبَعَهُ رَجُلٌ , فَلَمَّا انْتَهَيَا إِلَى بَابِهِ , قَالَ:" إِنَّكَ أَرْسَلْتَ إِلَيَّ أَنْ آتِيَكَ خَامِسَ خَمْسَةٍ , وَإِنَّ هَذَا قَدْ اتَّبَعَنَا , فَإِنْ أَذِنْتَ لَهُ دَخَلَ , وَإِلَّا رَجَعَ"، قَالَ: فَإِنِّي قَدْ أَذِنْتُ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَدَخَلَ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انصار میں ایک آدمی تھا جس کا نام ابوشعیب تھا اس کا ایک غلام قصائی تھا اس نے اپنے غلام سے کہا کہ کسی دن کھانا پکاؤ تاکہ میں نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دعوت کر وں جو کہ پانچ آدمیوں کے لئے کافی ہو جائے چنانچہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دعوت کی نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک آدمی زائد آگیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے گھر پہنچ کر فرمایا: یہ شخص ہمارے ساتھ آگیا ہے کیا تم اسے بھی اجازت دیتے ہواس نے اجازت دیدی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15267]
حکم دارالسلام
إسناده قوي، م:2036
الحكم: إسناده قوي، م:2036