بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 15047
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 15047
حدیث نمبر: 15047 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ , أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: زَوَّدَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِرَابًا مِنْ تَمْرٍ , فَكَانَ يَقْبِضُ لَنَا قَبْضَةً قَبْضَةً , ثُمَّ تَمْرَةً تَمْرَةً , فَنَمُصُّهَا وَنَشْرَبُ عَلَيْهَا الْمَاءَ حَتَّى اللَّيْلِ , فَأَلْقَى الْبَحْرُ حُوتًا مَيِّتًا , فَقَالَ أَبُو عُبَيْدَةَ: غُزَاةٌ وَجِيَاعٌ فَكُلُوا، فَأَكَلْنَا , فَذَكَرْنَاهُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" رِزْقًا أَخْرَجَهُ اللَّهُ لَكُمْ , فَإِنْ كَانَ مَعَكُمْ شَيْءٌ فَأَطْعِمُونَا"، فَكَانَ مَعَنَا مِنْهُ شَيْءٌ , فَأَرْسَلَ بِهِ إِلَيْهِ بَعْضُ الْقَوْمِ , فَأَكَلَ مِنْهُ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ایک غزوہ میں بھیجا اور سیدنا ابوعبیدہ کو ہمارا امیر مقرر کر دیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں زاد راہ کے طور پر کھجوروں کی ایک تھیلی عطا فرمائی اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں سیدنا ابوعبیدہ پہلے تو ہمیں ایک ایک مٹھی کھجوریں دیتے رہے پھر ایک کھجور دینے لگے راوی نے پوچھا کہ آپ ایک کھجور کا کیا کرتے ہوں گے انہوں نے جواب دیا کہ ہم بچوں کی طرح اسے چباتے اور چوستے رہتے پھر اس پر پانی پی لیتے اور رات تک ہمارا یہی کھانا ہوتا تھا پھر جب کھجوریں ختم ہو گئی تو ہم اپنی لاٹھیوں سے جھاڑ کر درختوں کے پتے گراتے انہیں پانی میں بھگوتے اور کھالیتے اس طرح ہم شدید بھوک میں مبتلا ہو گئے ایک دن ہم ساحل سمندر پر گئے ہوئے تھے سمندر نے ہمارے لئے ایک مری ہوئی مچھلی پھینکی پہلے تو سیدنا ابوعبیدہ کہنے لگے کہ یہ مردار ہے پھر فرمایا کہ ہم غازی اور بھوکے ہیں اس لئے اسے کھاؤ ہم وہاں ایک مہینہ رہے ہم تین سو افراد تھے اور اسے کھا کر خوب صحت مند ہو گئے ہم دیکھتے تھے کہ ہم اس کی آنکھوں کے سوراخوں سے مٹکے سے روغن نکالتے تھے اور اس کا گوشت بیل کی طرح کاٹتے تھے۔ مدینہ واپسی پر ہم نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بات کا تذکر ہ کیا تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: یہ خدائی رزق تھا جو اللہ نے تمہیں عطا فرمایا: اگر تمہارے پاس اس کا کچھ حصہ ہے تو ہمیں بھی کھلاؤ ہمارے پاس اس کا کچھ حصہ تھا جو ہم نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں بھجوادیا اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی اسے تناول فرمایا:۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 15047]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 4362، م: 1935
الحكم: إسناده صحيح، خ: 4362، م: 1935
← پچھلی حدیث (15046) باب پر واپس اگلی حدیث (15048) →