حَسَنٌ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرًا
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرًا : هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْا الْهِلَالَ، فَإِنْ خَفِيَ عَلَيْكُمْ، فَأَتِمُّوا ثَلَاثِينَ"؟، وَقَالَ: جَابِرٌ: هَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَهُ شَهْرًا، فَنَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ، وَقَالَ:" إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم چاند دیکھ لو تب روزہ رکھا کر و اور اگر کسی دن بادل چھا جائے تو تیس دن کی گنتی پوری کر و۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مہینہ کے لئے اپنی ازواج مطہرات سے ترک تعلق کر لیا تھا ٢٩ راتیں گزرنے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نیچے اتر آئے اور فرمایا کہ کبھی مہینہ ٢٩ کا بھی ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 14670]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لسوء حفظ ابن لهيعة
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لسوء حفظ ابن لهيعة