أَبُو أَحْمَدَ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ وَأَوْضَعَ فِي وَادِي مُحَسِّرٍ، فَأَرَاهُمْ مِثْلَ حَصَى الْخَذْفِ، وَأَمَرَهُمْ بِالسَّكِينَةِ، وَقَالَ:" لِتَأْخُذْ أُمَّتِي مَنْسَكَهَا، فَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلِّي لَا أَلْقَاهُمْ بَعْدَ عَامِهِمْ هَذَا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روانہ ہوتے تو سکون کے ساتھ ہوتے لیکن وادی محسر میں اپنی سواری کی رفتار تیز کر دی اور انہوں نے ٹھیکر ی جیسی کنکر یاں دیکھیں اور سکون وقار سے چلنے کا حکم دیا اور فرمایا: میری امت کو مناسک حج سیکھ لینے چاہیے کیونکہ ہو سکتا ہے میں آئندہ سال ان سے نہ مل سکوں۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 14553]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 1297
الحكم: إسناده صحيح، م: 1297