أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، شُرَحْبِيلُ ، جَابِرٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ، فَجِئْتُ فَقُمْتُ إِلَى جَنْبِهِ عَنْ يَسَارِهِ، فَنَهَانِي، فَجَعَلَنِي عَنْ يَمِينِهِ، ثم جَاءَ صَاحِبٌ لِي، فَصَفَفْنَا خَلْفَهُ، فَصَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، مُخَالِفًا بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک مرتبہ نماز مغرب پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے، میں آ کر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بائیں جانب کھڑا ہو گیا، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے منع فرمایا: اور اپنی دائیں جانب کھڑا کر لیا، پھر ایک اور صاحب آگئے اور ہم دونوں نے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے صف بنالی اور نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ایک کپڑے میں نماز پڑھائی اور اس کے دونوں کنارے جانب مخالف سے بدل لئے۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 14496]
حکم دارالسلام
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف شرحبيل، وهو ابن سعد، وأنظر صحيح مسلم: 3010 ضمن حديث طويل
الحكم: حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف شرحبيل، وهو ابن سعد، وأنظر صحيح مسلم: 3010 ضمن حديث طويل