بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 14226
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 14226
حدیث نمبر: 14226 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: لَمَّا تَزَوَّجْتُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" هَلْ اتَّخَذْتُمْ أَنْمَاطًا؟ قَالَ: قُلْتُ: أَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ؟ قَالَ:" أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ" وَأَنَا أَقُولُ لِامْرَأَتِي نَحِّي عَنِّي نَمَطَكِ، فَتَقُولُ: أَوَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهَا سَتَكُونُ"؟.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب میں نے شادی کر لی تو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس اونی کپڑے ہیں؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس کہاں! فرمایا: عنقریب تمہیں اونی کپڑے ضرور ملیں گے اب آج جب وہ مجھے مل گئے۔ تو میں اپنی بیوی سے کہتا ہوں کہ یہ اپنے اونی کپڑے اپنے پاس ہی رکھو، تو وہ کہتی ہے کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نہیں فرمایا تھا کہ تمہیں اونی کپڑے ملیں گے (یہ سن کر میں اسے اس کے حال پر چھوڑ دیتا ہوں)۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 14226]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 3631، م: 2083
الحكم: إسناده صحيح، خ: 3631، م: 2083
← پچھلی حدیث (14225) باب پر واپس اگلی حدیث (14227) →