بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 1287
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 1287
حدیث نمبر: 1287 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرٍ ، عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ ، أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، سِمَاكٍ ، حَنَشٍ ، عَلِيٍّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ حَمَّادٍ ، عَنْ أَسْبَاطِ بْنِ نَصْرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ حَنَشٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ بَعَثَهُ بِبَرَاءَةٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي لَسْتُ بِاللَّسِنِ وَلَا بِالْخَطِيبِ، قَالَ:" مَا بُدٌّ أَنْ أَذْهَبَ بِهَا أَنَا، أَوْ تَذْهَبَ بِهَا أَنْتَ"، قَالَ: فَإِنْ كَانَ وَلَا بُدَّ فَسَأَذْهَبُ أَنَا، قَالَ:" فَانْطَلِقْ، فَإِنَّ اللَّهَ يُثَبِّتُ لِسَانَكَ، وَيَهْدِي قَلْبَكَ"، قَالَ: ثُمَّ وَضَعَ يَدَهُ عَلَى فَمِهِ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں مشرکین سے اعلان براءت کے لئے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھیجا تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں تو کوئی فصیح و بلیغ آدمی نہیں ہوں، اور نہ ہی کوئی خطیب ہوں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے کہ یا تم چلے جاؤ یا میں چلا جاؤں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ اگر یہی ضروری ہے تو پھر میں ہی چلا جاتا ہوں، فرمایا: تم جاؤ، اللہ تعالیٰ تمہاری زبان کو جما دے گا اور تمہارے دل کو صحیح راہ پر رکھے گا۔ پھر نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ ان کے منہ پر رکھا۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ/حدیث: 1287]
حکم دارالسلام
حسن لغيره، حنش الكناني قد توبع
الحكم: حسن لغيره، حنش الكناني قد توبع
← پچھلی حدیث (1286) باب پر واپس اگلی حدیث (1288) →