عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، سُفْيَانُ ، سَالِمٌ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْلٍ ، عَلِيًّا
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ شَيْخٍ لَهُمْ يُقَالُ لَهُ: سَالِمٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُلَيْلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ:" أُعْطِيَ كُلُّ نَبِيٍّ سَبْعَةَ نُجَبَاءَ مِنْ أُمَّتِهِ، وَأُعْطِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَةَ عَشَرَ نَجِيبًا مِنْ أُمَّتِهِ، مِنْهُمْ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا".
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
عبداللہ بن ملیل رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جتنے بھی انبیاء کرام علیہم السلام تشریف لائے ہیں، ان میں سے ہر ایک کو سات نقباء، وزراء، نجباء دیئے گئے، جب کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خصوصیت کے ساتھ چودہ وزراء، نقباء، نجباء دیئے گئے جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی ہیں۔ [مسند احمد/مُسْنَدُ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ/حدیث: 1206]
حکم دارالسلام
إسناده ضعيف لعلل
الحكم: إسناده ضعيف لعلل