بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 11544
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 11544
حدیث نمبر: 11544 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَرَوْحٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو قَزَعَةَ ، أَبَا نَضْرَةَ ، أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، وَرَوْحٌ , قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو قَزَعَةَ ، أَنَّ أَبَا نَضْرَةَ أَخْبَرَهُ، وَحَسَنًا أَخْبَرَهُمَا، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ لَمَّا أَتَوْا نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، جَعَلَنَا اللَّهُ فِدَاكَ، مَاذَا يَصْلُحُ لَنَا مِنَ الْأَشْرِبَةِ؟ فَقَالَ:" لَا تَشْرَبُوا فِي النَّقِيرِ" , فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، جَعَلنَا اللَّهُ فِدَاكَ، أَوَتَدْرِي مَا النَّقِيرُ؟ قَالَ:" نَعَمْ، الْجِذْعُ يُنْقَرُ وَسَطُهُ، وَلَا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا فِي الْحَنْتَمَةِ، وَعَلَيْكُمْ بِالْمُوكَى" , قَالَ رَوْحٌ: بِالْمُوكَى مَرَّتَيْنِ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بنو عبدالقیس کے وفد میں کچھ لوگ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے اے اللہ کے نبی! ہم آپ پر قربان ہوں، مشروبات کے حوالے سے ہمارے لئے کیا مناسب ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا " نقیر " میں کوئی چیز نہ پیا کرو، انہوں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے نبی! ہم آپ پر قربان ہوں، کیا آپ " نقیر " کے بارے جانتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہاں! وہ لکڑی جو درمیان سے کھوکھلی کرلی جائے، اسی طرح کدو اور مٹکے میں بھی نہ پیا کرو بلکہ سر بند مشکیزے میں پیا کرو۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 11544]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، م: 18
الحكم: إسناده صحيح، م: 18
← پچھلی حدیث (11543) باب پر واپس اگلی حدیث (11545) →