عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، جَعْفَرٌ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، أَبُو هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ , حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ , قََالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : يَقُولُونَ: " أَكْثَرْتَ أَكْثَرْتَ فَلَوْ حَدَّثْتُكُمْ بِكُلِّ مَا سَمِعْتُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، رَمَيْتُمُونِي بِالْقِشَعِ وَمَا نَاظَرْتُمُونِي" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
یزید بن اصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ کسی نے حضرت ابویرہرہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ بڑی کثرت سے حدیثیں بیان کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہوئی ہر حدیث بیان کرنا شروع کردوں تو تم مجھ پر چھلکے پھینکنے لگو اور مجھے دیکھنے تک کے روادار نہ رہو۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 10964]
الحكم: إسناده صحيح