بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 10877
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 10877
حدیث نمبر: 10877 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو سَعِيدٍ ، زَائِدَةُ ، الْأَعْمَشُ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ , حَدَّثَنَا زَائِدَةُ , حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ أَثْقَلَ الصَّلَاةِ عَلَى الْمُنَافِقِينَ , صَلَاةُ الْعِشَاءِ الْآخِرَةِ , وَصَلَاةُ الْفَجْرِ , وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِيهِمَا , لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا , وَلَوْ عَلِمَ أَحَدُكُمْ أَنَّهُ إِذَا وَجَدَ عَرْقًا مِنْ شَاةٍ سَمِينَةٍ , أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ , لَأَتَيْتُمُوهَا أَجْمَعِينَ , لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَتُقَامَ , ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا يُصَلِّي بِالنَّاسِ , ثُمَّ آخُذَ حُزَمًا مِنْ حَطَبٍ , فَآتِيَ الَّذِينَ تَخَلَّفُوا عَنِ الصَّلَاةِ , فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ" , وَحَدَّثَنَاه أَبُو مُعَاوِيَةَ , وَابْنُ نُمَيْرٍ , وَهَذَا أَتَمُّ.
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا فجر اور عشاء کی نمازیں منافقین پر سب سے زیادہ بھاری ہوتی ہیں اور اگر انہیں ان دونوں کا ثواب پتہ چل جائے تو وہ ان میں ضرور شرکت کریں اگرچہ انہیں گھٹنوں کے بل چل کر ہی آنا پڑے میرا دل چاہتا ہے مؤذن کو اذان کا حکم دوں اور ایک آدمی کو حکم دوں اور وہ نماز کھڑی کردے، پھر اپنے ساتھ کچھ لوگوں کو لے جاؤں جن کے ہمراہ لکڑی کے گٹھے ہوں اور وہ ان لوگوں کے پاس جائیں جو نماز باجماعت میں شرکت نہیں کرتے ان کے گھروں میں آگ لگا دیں۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 10877]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 657، م:651
الحكم: إسناده صحيح، خ: 657، م:651
← پچھلی حدیث (10876) باب پر واپس اگلی حدیث (10878) →