الضَّحَّاكُ ، ابْنُ عَجْلَانَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَجْلَانَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ شَاةً طُبِخَتْ , فقال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَعْطِنِي الذِّرَاعَ" , فَنَاوَلَهَا إِيَّاهُ، فَقَالَ:" أَعْطِنِي الذِّرَاعَ" , فَنَاوَلَهَا إِيَّاهُ , ثُمَّ قَالَ:" أَعْطِنِي الذِّرَاعَ" , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّمَا لِلشَّاةِ ذِرَاعَانِ، قَالَ:" أَمَا إِنَّكَ لَوْ الْتَمَسْتَهَا لَوَجَدْتَهَا" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بکری کا گوشت پکایا گیا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا مجھے ایک دستی دینا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دستی دے دی گئی جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تناول فرمالی اس کے بعد فرمایا مجھے ایک اور دستی دو وہ بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دے دی گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بھی تناول فرمالیا اور فرمایا کہ مجھے ایک اور دستی دو کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! ایک بکری میں دو ہی تو دستیاں ہوتی ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اگر تو تلاش کرتا تو ضرور نکل آتی۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 10706]
الحكم: إسناده جيد