بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

مسند احمد

حدیث نمبر: 10622
کتب مسند احمد ابواب باب حدیث 10622
حدیث نمبر: 10622 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاقُ ، عَوْفٌ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ , أَخْبَرَنَا عَوْفٌ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةُ أَوْلَادٍ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ , إِلَّا أَدْخَلَهُمَا اللَّهُ وَإِيَّاهُمْ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ الْجَنَّةَ , وَقَالَ: يُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ , قَالَ: فَيَقُولُونَ: حَتَّى يَجِيءَ أَبَوَانَا" , قَالَ: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , فَيَقُولُونَ: مِثْلَ ذَلِكَ , فَيُقَالُ لَهُمْ:" ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَبَوَاكُمْ" .
ترجمہ: مولانا ظفر اقبال
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا وہ مسلمان میاں بیوی جن کے تین نابالغ بچے فوت ہوگئے ہوں اللہ ان بچوں اور ان کے ماں باپ کو اپنے فضل و کرم سے جنت میں داخلہ عطاء فرمائے گا ابتداء ان بچوں سے کہا جائے گا کہ جاؤ جنت میں داخل ہوجاؤ وہ کہیں گے کہ جب تک ہمارے والدین نہیں آتے ہم جنت میں نہیں جائیں گے یہ سوال جواب تین مرتبہ ہوں گے بالآخر ان سے کہا جائے گا کہ جاؤ تم اور تمہارے والدین جنت میں داخل ہوجاؤ۔ [مسند احمد/مسنَد المكثِرِینَ مِنَ الصَّحَابَةِ/حدیث: 10622]
حکم دارالسلام
إسناده صحيح، خ: 1251، م: 2632
الحكم: إسناده صحيح، خ: 1251، م: 2632
← پچھلی حدیث (10621) باب پر واپس اگلی حدیث (10623) →