☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما جاء في النبي ﷺ ابن كم حين أنزل عليه
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب المغازي← ما جاء في النبي ﷺ ابن كم حين أنزل عليه
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 37699 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٣ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام (عن عكرمة) (٢) عن ابن عباس قال: أُنزل على النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) وهو ابن أربعين سنة، ثم مكث (بمكة) (٤) ثلاث (عشرة) (٥) سنة (وكان) (٦) بالمدينة (ابن) (٧) (عشر) (٨) ، فقبض وهو ابن ثلاث وستين (٩) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چالیس سال کی عمر کے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تیرہ سال ٹھہرے اور مدینہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال رہے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ سال کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39303، ترقيم محمد عوامة 37699)
Hadith No.: 37700 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام قال: قال الحسن: أنزل على النبي ﵊ (١) وهو ابن أربعين سنة، فمكث بمكة عشر سنين، وبالمدينة عشر سنين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال کی تھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں دس سال ٹھہرے اور مدینہ میں دس سال ٹھہرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39304، ترقيم محمد عوامة 37700)
Hadith No.: 37701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٥ - حدثنا (معاوية بن هشام) (١) قال: حدثنا شيبان عن يحيى عن أبي سلمة عن عائشة وابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم لبث بمكة عشر سنين، ينزل عليه ⦗٣٥٤⦘ الفرقان، وبالمدينة عشرا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں دس سال ٹھہرے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن نازل ہوتا تھا اور مدینہ میں دس سال ٹھہرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39305، ترقيم محمد عوامة 37701)
Hadith No.: 37702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٦ - حدثنا ابن علية عن خالد عن عمار مولى بني هاشم عن ابن عباس قال: توفي النبي ﵊ (١) وهو ابن خمس وستين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک پینسٹھ سال کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39306، ترقيم محمد عوامة 37702)
Hadith No.: 37703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٧ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد (عن سعيد) (١) أن النبي ﵊ (٢) أنزل عليه القرآن وهو ابن ثلاث وأربعين، (أقام) (٣) بمكة عشرا وبالمدينة عشرا، وتوفي وهو ابن ثلاث وستين (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تینتالیس سال کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال مکہ میں قیام پذیر رہے اور دس سال مدینہ میں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تریسٹھ سال کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39307]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39307، ترقيم محمد عوامة 37703)
Hadith No.: 37704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خالد عن عمار مولى بني هاشم عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بُعث وهو ابن أربعين، وأقام (بمكة) (١) خمس عشرة، وبالمدينة عشرًا، فقبض وهو ابن خمس وستين (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہوئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک چالیس سال کی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں پندرہ سال اور مدینہ میں دس سال قیام پذیر رہے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک پینسٹھ سال کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39308]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39308، ترقيم محمد عوامة 37704)
Hadith No.: 37705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣٠٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: (حدثنا) (١) العلاء بن صالح قال: حدثنا المنهال بن عمرو عن سعيد بن (جبير) (٢) أن رجلا أتى ابن عباس فقال: (أنزل) (٣) على النبي ﵊ عشرا بمكة وعشرا بالمدينة، فقال: من يقول ذلك؟ لقد أنزل عليه بمكة عشرا وخمسا (٤) وستين (وأكثر) (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں قرآن کا نزول ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کس نے کہا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکہ میں دس سال اور پینسٹھ سال سے زیادہ نزول قرآن ہوا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39309]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39309، ترقيم محمد عوامة 37705)
Hadith No.: 37706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣١٠ - [حدثنا يزيد بن هارون عن هشام (عن) (١) عكرمة عن ابن عباس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نزل عليه وهو (ابن) (٢) أربعين سنة فأقام، بمكة ثلاث عشرة، وبالمدينة (عشر سنين) (٣) ، وتوفي وهو ابن ثلاث وستين] (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قرآن کا نزول ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر چالیس سال کی تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تیرہ سال اور مدینہ میں دس سال اقامت پذیر رہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک تریسٹھ سال کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39310]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39310، ترقيم محمد عوامة 37706)
Hadith No.: 37707 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٣١١ - حدثنا خالد بن مخلد قال: (حدثنا) (١) سليمان بن بلال قال: حدثني ربيعة (بن) (٢) أبي عبد الرحمن قال: سمعت أنس بن مالك يقول: بعث النبي صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٣٥٦⦘ على رأس أربعين فأقام بمكة عشرا، وبالمدينة عشرا، وتوفي على رأس ستين سنة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں مبعوث کیا گیا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دس سال مکہ میں اور دس سال مدینہ میں مقیم رہے اور ساٹھ سال کی عمر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفات پائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39311]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39311، ترقيم محمد عوامة 37707)