☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کیا اگر عورت مرتد ہو جائے تو اس کو قتل کیا جائے گا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← کیا اگر عورت مرتد ہو جائے تو اس کو قتل کیا جائے گا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 37650 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٥٤ - حدثنا هشيم أخبرنا يونس عن الحسن عن أبي (بكرة) (١) قال: انكسفت الشمس (أو القمر) (٢) على عهد رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"إن الشمس والقمر ⦗٣٣١⦘ آيتان من آيات اللَّه، لا ينكسفان لموت أحد من الناس، فإذا كان ذلك فصلوا حتى تنجلي" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو بکرہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سورج یا چاند گرہن ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ بیشک سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ یہ لوگوں میں کسی کی موت پر گرہن نہیں ہوتے پس اگر ایسا ہو تو تم گرہن چھٹنے تک نماز پڑھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39254، ترقيم محمد عوامة 37650)
حدیث نمبر: 37651 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٥٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: حدثني فلان بن فلان أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إن كسوف الشمس آية من آيات اللَّه، فإذا رأيتم ذلك (فافزعوا) (١) إلى الصلاة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمان بن ابی لیلیٰ، فلاں بن فلاں سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ سورج کا گرہن ہونا اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے پس جب تم اس کو دیکھو تو نماز کی طرف پناہ پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39255، ترقيم محمد عوامة 37651)
حدیث نمبر: 37652 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٥٦ - حدثنا وكيع (١) عن هشام الدستوائي عن قتادة عن عطاء عن عبيد بن عمير عن عائشة قالت: صلاة الآيات ست ركعات في أربع سجدات (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ خسوف و کسوف کی نماز چار سجدوں میں چھ رکعات ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39256، ترقيم محمد عوامة 37652)
حدیث نمبر: 37653 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٥٧ - حدثنا جرير عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة: إذا فزعتم من أُفُقٍ من آفاق السماء فافزعوا إلى الصلاة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علقمہ کہتے ہیں کہ جب تمہیں آسمان کے افق میں سے کچھ گبھراہٹ ہو تو تم نماز کی طرف پناہ پکڑو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39257]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39257، ترقيم محمد عوامة 37653)
حدیث نمبر: 37654 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن أبي النجود عن أبي قلابة عن النعمان بن بشير أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم صلى في كسوف نحوا من صلاتكم يركع ويسجد (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، کسوف میں تمہاری نماز کی طرح نماز پڑھتے تھے (اس میں) رکوع، سجدہ کرتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: چاند گرہن میں نماز نہیں پڑھی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39258]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39258، ترقيم محمد عوامة 37654)