☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
شہید کا جنازہ پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← شہید کا جنازہ پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 37612 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢١٦ - حدثنا ابن عيينة عن عبد الكريم عن حسان بن بلال قال: رأيت عمار ابن ياسر توضأ (وخلل) (١) لحيته، فقلت له فقال: رأيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يفعله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسان بن بلال فرماتے ہیں کہ میں نے عمار بن یاسر کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی داڑھی میں خلال کیا۔ میں نے ان سے کہا: تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39216، ترقيم محمد عوامة 37612)
حدیث نمبر: 37613 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢١٧ - حدثنا ابن نمير عن إسرائيل عن عامر بن شقيق عن وائل قال: رأيت عثمان توضأ فخلل لحيته ثلاثًا ثم (قال) (١) : رأيت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يفعله (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو وائل بیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی داڑھی کا تین مرتبہ خلال فرمایا۔ پھر فرمایا؛ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39217، ترقيم محمد عوامة 37613)
حدیث نمبر: 37614 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢١٨ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان يخلل لحيته (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39218، ترقيم محمد عوامة 37614)
حدیث نمبر: 37615 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢١٩ - [حدثنا (١) هشيم عن أبي حمزة قال: رأيت ابن عباس يخلل لحيته (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو حمزہ سے منقول ہے کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنی داڑھی کا خلال کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39219، ترقيم محمد عوامة 37615)
حدیث نمبر: 37616 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٢٠ - حدثنا معتمر عن أبي (معن) (١) قال: رأيت أنسا يخلل لحيته (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو معن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو اپنی داڑھی کا خلال کرتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39220]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39220، ترقيم محمد عوامة 37616)
حدیث نمبر: 37617 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٢١ - حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يخلل لحيته] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39221، ترقيم محمد عوامة 37617)
حدیث نمبر: 37618 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٢٢ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن عمر بن (سليم) (٢) الباهلي عن أبي غالب قال: رأيت أبا أمامة توضأ ثلاثًا (ثلاثًا) (٣) ، وخلل لحيته وقال: رأيت (رسول اللَّه) (٤) صلى الله عليه و آله وسلم فعله (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے ابو امامہ کو دیکھا کہ انہوں نے تین تین مرتبہ وضو کیا اور اپنی داڑھی کا خلال کیا۔ اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39222، ترقيم محمد عوامة 37618)
حدیث نمبر: 37619 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٢٣ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا حسن بن صالح عن موسى بن أبي عائشة عن رجل عن يزيد الرقاشي أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم خلل لحيته (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی داڑھی کا خلال فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39223، ترقيم محمد عوامة 37619)
حدیث نمبر: 37620 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٢٢٤ - حدثنا وكيع حدثنا (الهيثم) (١) بن (جماز) (٢) عن يزيد بن أبان عن أنس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أتاني (جبرئيل) (٣) فقال: إذا توضأت ⦗٣٢٢⦘ فخلل (لحيتك) (٤) " (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل آئے اور انہوں نے فرمایا: جب آپ وضو کریں تو اپنی داڑھی کا خلال کیا کریں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ داڑھی کا خلال کرنے کی رائے نہیں رکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39224، ترقيم محمد عوامة 37620)