☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک رکعت وتر پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← ایک رکعت وتر پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 37571 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٥ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك ويزيد بن هارون عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن أبي المليح عن أبيه قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن جلود السباع، قال يزيد: أن (تفترش) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الملیح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی کھالوں سے منع فرمایا: راوی یزید کہتے ہیں: یعنی ان کھالوں کو بچھونا بنانے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39175]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39175، ترقيم محمد عوامة 37571)
حدیث نمبر: 37572 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٦ - حدثنا ابن مبارك عن أشعث عن ابن سيرين أن ابن مسعود استعار دابة فأتي بها عليها صفة نمور، فنزعها ثم ركب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے روایت ہے کہ ابن مسعود نے ایک سواری مستعار لی۔ پس وہ سواری اس حال میں آپ کے پاس لائی گئی کہ اس پر چیتوں کا سائبان تھا۔ آپ نے اس کو اتار دیا پھر سوار ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39176، ترقيم محمد عوامة 37572)
حدیث نمبر: 37573 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٧ - حدثنا ابن علية عن علي بن الحكم قال: سألت الحكم عن جلود النمور فقال: (تكره) (١) جلود السباع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حکیم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت حکیم سے چیتوں کی کھالوں کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: درندوں کی کھالوں (کا استعمال) مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39177، ترقيم محمد عوامة 37573)
حدیث نمبر: 37574 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٨ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن الحكم أن عمر كتب إلى أهل الشام ⦗٣٠٨⦘ ينهاهم أن يركبوا على جلود السباع (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے اہل شام کو خط لکھ کر انہیں درندوں کی کھالوں پر سوار ہونے سے منع کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39178، ترقيم محمد عوامة 37574)
حدیث نمبر: 37575 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٩ - حدثنا ابن علية عن يزيد الرشك عن أبي المليح قال: نهى النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن جلود السباع أن (تفترش) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو الملیح فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کو بچھونا بنانے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39179]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39179، ترقيم محمد عوامة 37575)
حدیث نمبر: 37576 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٨٠ - حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن عن علي أنه كره الصلاة في جلود الثعالب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ لومڑیوں کی کھالوں پر نماز پڑھنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: ان کھالوں پر بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39180، ترقيم محمد عوامة 37576)