☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رات کی نماز اور وتروں کے شفع میں فاصلہ کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← رات کی نماز اور وتروں کے شفع میں فاصلہ کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 37558 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٢ - حدثنا هشيم عن خالد عن عبد اللَّه بن شقيق عن ابن عمران أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (الوتر) (١) واحدة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ وتر ایک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39162]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39162، ترقيم محمد عوامة 37558)
حدیث نمبر: 37559 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٣ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا خشيت الصبح فأوتر بركعة" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضررت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم صبح کے (طلوع ہونے کا) خوف کھاؤ تو ایک رکعت سے وتر بنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39163]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39163، ترقيم محمد عوامة 37559)
حدیث نمبر: 37560 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٤ - حدثنا هشيم أخبرنا حجاج عن عطاء أن معاوية أوتر بركعة فأنكر ذلك عليه فسئل عنه ابن عباس فقال: أصاب السنة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے ایک وتر پڑھا تو آپ پر اس بات کا انکار کیا گیا۔ اس کے بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا تو انہوں نے ارشاد فرمایا: معاویہ نے سُنّت کو پالیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39164]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39164، ترقيم محمد عوامة 37560)
حدیث نمبر: 37561 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٥ - حدثنا هشيم عن حصين عن مصعب بن سعد عن أبيه أنه كان يوتر بركعة فقيل له فقال: إنما (استقصرتها بها) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعدا پنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھی تو انہیں (اس کے بارے میں) کہا گیا۔ انہوں نے فرمایا: میں نے اس کو مختصر کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39165]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39165، ترقيم محمد عوامة 37561)
حدیث نمبر: 37562 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٦ - حدثنا أبو أسامة عن جرير بن حازم قال: سألت عطاء: أوتر بركعة؟ قال: نعم، إن (شئت) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جریر بن حازم سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عطاء سے پوچھا: میں ایک رکعت وتر پڑھ لوں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں اگر تم چاہو (تو پڑھ لو) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39166]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39166، ترقيم محمد عوامة 37562)
حدیث نمبر: 37563 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٧ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: سمر ابن مسعود وحذيفة عند الوليد بن عقبة ثم خرجا فتقاوما، فلما أصبحا ركع كل واحد منهما ركعة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ولید بن عقبہ کے ہاں حضرت ابن مسعود اور حذیفہ رضی اللہ عنہ نے رات کو گفتگو کی۔ پھر وہ دونوں وہاں سے نکلے اور دونوں نے قیام کیا۔ پس جب دونوں صبح کے قریب پہنچے تو انہوں نے ایک ایک رکعت پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39167]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39167، ترقيم محمد عوامة 37563)
حدیث نمبر: 37564 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٨ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"صلاة الليل مثنى مثنى، فإذا خشيت الصبح فأوتر (بركعة) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کی نماز دو دو رکعت ہے۔ پس جب تجھے صبح کا خوف ہو تو ایک رکعت وتر پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39168]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39168، ترقيم محمد عوامة 37564)
حدیث نمبر: 37565 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٦٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث أن أبا بكر كان يوتر بركعة ويتكلم فيما بين الركعتين والركعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر ایک رکعت وتر پڑھتے تھے اور ایک رکعت اور دو رکعات کے درمیان گفتگو کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39169]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39169، ترقيم محمد عوامة 37565)
حدیث نمبر: 37566 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٠ - حدثنا ابن (أبي) (١) عدي عن ابن عون عن محمد قال: الوتر ركعة من آخر الليل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد سے روایت ہے کہ آخر رات کو ایک رکعت وتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39170، ترقيم محمد عوامة 37566)
حدیث نمبر: 37567 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧١ - حدثنا مرحوم عن عِسْل بن سفيان عن عطاء عن ابن عباس أنه أوتر بركعة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک رکعت وتر پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39171، ترقيم محمد عوامة 37567)
حدیث نمبر: 37568 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٢ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن الشعبي قال: كان آل سعد وآل عبد اللَّه يسلمون في ركعتي الوتر، ويوترون بركعة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ آل سعد اور آل عبد اللہ وتر کی دو رکعات پر سلام پھیرتے تھے اور ایک رکعت کے ذریعہ اس کو وتر بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39172، ترقيم محمد عوامة 37568)
حدیث نمبر: 37569 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن سعيد ونافع (قالا) (١) : رأينا معاذا القارئ (يسلم) (٢) في ركعتي الوتر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید اور نافع بیان فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت معاذ قاری کو دیکھا کہ وہ وتر کی دو رکعات کے درمیان سلام پھیرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39173، ترقيم محمد عوامة 37569)
حدیث نمبر: 37570 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٧٤ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون قال: كان الحسن يسلم في ركعتي الوتر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت حسن وتر کی دو رکعات پر سلام پھیرتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: ایک رکعت وتر پڑھنا جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39174، ترقيم محمد عوامة 37570)