☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وتروں کے وجوب کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← وتروں کے وجوب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 37522 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٢٦ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن جابر (١) بن سمرة قال: كانت للنبي صلى الله عليه و آله وسلم خطبتان يجلس بينهما يقرأ القرآن ويذكر الناس (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو خطبے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں بیٹھتے تھے، قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو تذکیر کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39126، ترقيم محمد عوامة 37522)
حدیث نمبر: 37523 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٢٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يخطب قائما، ثم يجلس، ثم يقوم فيخطب خطبتين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ جاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے ارشاد فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39127، ترقيم محمد عوامة 37523)
حدیث نمبر: 37524 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩١٢٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن أبي ذئب عن صالح مولى (التوأمة) (١) قال: استخلف مروان أبا هريرة على المدينة، فكان يصلي بنا (يوم) (٢) الجمعة فيخطب خطبتين ويجلس جلستين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت صالح مولی التوامہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا خلیفہ بنایا تو آپ ہمیں جمعہ پڑھاتے تھے اور دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور دو مرتبہ بیٹھتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: امام صرف ایک مرتبہ بیٹھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39128، ترقيم محمد عوامة 37524)