☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا وهبها له درئ عنه (الحد)
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا وهبها له درئ عنه (الحد)
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 6
Hadith No.: 37495 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩٠٩٩ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن نافع عن ابن عمر أنه صلى على راحلته وأوتر عليها قال: وكان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يفعله (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے اپنی سواری پر نماز پڑھی اور اس پر وتر ادا فرمائے اور ارشاد فرمایا: کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یہ عمل کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39099، ترقيم محمد عوامة 37495)
Hadith No.: 37496 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩١٠٠ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن عباد (بن) (١) منصور عن عكرمة عن ابن عباس أنه أوتر وقال: الوتر على الراحلة (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے وتر پڑھے اور فرمایا: وتر سواری پر (ہو سکتے) ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39100، ترقيم محمد عوامة 37496)
Hadith No.: 37497 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩١٠١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ثوير عن أبيه أن عليا كان يوتر على راحلته (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ثویر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی سواری پر نماز وتر ادا کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39101، ترقيم محمد عوامة 37497)
Hadith No.: 37498 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩١٠٢ - [حدثنا ابن أبي عدي عن أشعث قال: كان الحسن لا يرى بأسا أن يوتر الرجل على راحلته] (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ آدمی اپنی سواری پر ہی وتر پڑھ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39102، ترقيم محمد عوامة 37498)
Hadith No.: 37499 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩١٠٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن عمر (بن) (١) (نافع) (٢) أن أباه فإن يوتر على البعير.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن نافع بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد اونٹ پر وتر پڑھ لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39103، ترقيم محمد عوامة 37499)
Hadith No.: 37500 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٩١٠٤ - حدثنا عمرو ين محمد عن ابن أبي (رواد) (١) عن موسى بن عقبة قال: صحبت سالما فتخلفت عنه بالطريق فقال: ما خلفك؟ فقلت: أوترت، قال: فهلا على راحلتك.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت موسیٰ بن عقبہ روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت سالم کے ساتھ تھا۔ پس میں ان سے راستہ میں پیچھے رہ گیا۔ تو انہوں نے پوچھا: تمہیں کس شئی نے پیچھے چھوڑ دیا تھا؟ میں نے عرض کیا۔ میں وتر پڑھ رہا تھا انہوں نے فرمایا: تم نے اپنی سواری پر کیوں نہیں پڑھے؟ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: سواری پر وتر پڑھنا آدمی کو کفایت نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39104، ترقيم محمد عوامة 37500)