☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پڑوسی کی دیوار پر شہتیر رکھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← پڑوسی کی دیوار پر شہتیر رکھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 37462 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٦٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام ابن عروة عن (عمرو بن) (١) خزيمة] (٢) عن (عمارة) (٣) بن خزيمة عن خزيمة بن ثابت قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"في الاستطابة ثلاثة أحجار ليس فيها رجيع" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت خزیمہ بن ثابت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے استنجاء کے بارے میں فرمایا: تین پتھر ہوں ان میں گوبر نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39064]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39064، ترقيم محمد عوامة 37462)
حدیث نمبر: 37463 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٦٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن (إبراهيم) (١) عن عبد الرحمن بن يزيد عن سلمان قال له بعض المشركين وهم يستهزؤن: إن صاحبكم يعلمكم حتى الخراءة، فقال سلمان: أجل أمرنا أن لا نستقبل القبلة، ولا نستنجي بأيماننا، ولا نكتفي بدون ثلاثة أحجار، ليس فيها رجيع ولا عظم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
عبد الرحمان بن یزید حضرت سلمان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ انہیں بعض مشرکین نے استہزاء کرتے ہوئے کہا کہ تمہارا ساتھی (نبی) تمہیں استنجاء تک سکھاتا ہے؟ تو حضرت سلمان نے فرمایا: ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ ہم قبلہ کی طرف رُخ نہ کریں اور ہم اپنے داہنے ہاتھوں سے استنجاء نہ کریں اور ہم تین پتھروں سے کم پر اکتفا نہ کریں اور ان تین میں کوئی گوبر اور ہڈی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39065]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39065، ترقيم محمد عوامة 37463)
حدیث نمبر: 37464 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٦٦ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: خرج النبي صلى الله عليه و آله وسلم لحاجته فقال:"التمس (لي) (١) ثلاثة أحجار"، فأتيته بحجرين وروثة، فأخذ (الحجرين) (٢) وألقى الروثة وقال:"إنها ركس" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت کے لئے نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے لئے تین پتھر تلاش کرو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو پتھر اور ایک گوبر لایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پتھر لے لئے اور گوبر کو پھینک دیا اور ارشاد فرمایا: یہ نجس ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر تین پتھروں کے استعمال کے بعد درہم کے بقدر نجاست رہ گئی ہو تو اس کو پانی استعمال کئے بغیر کفایت نہیں کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39066]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39066، ترقيم محمد عوامة 37464)