☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تیمم میں ایک اور دو ضربوں کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← تیمم میں ایک اور دو ضربوں کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 37446 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٤٧ - حدثنا ابن عيينة عن شبيب بن غرقدة عن عروة البارقي أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أعطاه دينارا يشتري به شاة، فاشترى به شاتين فباع إحداهما بدينار، وأتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم بدينار وشاة، فدعا له النبي صلى الله عليه و آله وسلم بالبركة في بيعه، فكان لو اشترى ترابا لربح فيه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بارقی روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا رتا کہ وہ اس کے بدلے ایک بکری خریدیں۔ انہوں نے اس کے ذریعہ سے دو بکریاں خریدیں پھر ان میں سے ایک بکری ایک دینار کی فروخت کردی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک بکری اور ایک دینار لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ان کی خریداری میں برکت کی دعا دی۔ پھر یہ صحابی اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی نفع کماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39047]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39047، ترقيم محمد عوامة 37446)
حدیث نمبر: 37447 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٩٠٤٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي حصين عن رجل عن حكيم بن حزام أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بعثه يشتري له أضحية بدينار فاشتراها ثم باعها بدينارين (فاشترى شاة بدينار) (١) وجاءه بدينار فدعا له النبي صلى الله عليه و آله وسلم بالبركة وأمره أن يتصدق بالدينار (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار کے بدلے میں قربانی خریدنے کے لئے بھیجا۔ انہوں نے قربانی (کا جانور) خریدا پھر اس کو دو دیناروں میں بیچ دیا پھر آپ نے ایک دینار میں بکری خرید لی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دینار (بھی) لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو برکت کی دعا دی اور انہیں دینار صدقہ کرنے کا حکم فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب مؤکل کے حکم کے بغیر وکیل بیع کرے تو ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39048]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39048، ترقيم محمد عوامة 37447)