☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وذكر أن أبا حنيفة قال: يضمن
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الرد على أبي حنيفة← وذكر أن أبا حنيفة قال: يضمن
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 5
حديث رقم: 37411 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٠١٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتنى كلبا إلا كلب صيد أو ماشية نقص من أجره كل يوم قيراطان" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص شکاری کتے کے سوا کتا پالے گویا جانوروں کی دیکھ بھال والے کتے کے سوا کتا پالے تو اس کے اجر میں سے روزانہ دو قیراط کمی واقع ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39012]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39012، ترقيم محمد عوامة 37411)
حديث رقم: 37412 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٠١٣ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن دينار قال: ذهبت مع ابن عمر إلى بني معاوية فنبحت علينا كلاب فقال: (قال) (١) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (٢) من (اقتنى) (٣) كلبا إلا كلب ضارية أو ماشية نقص من أجره كل يوم قيراطان" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ بنی معاویہ کی طرف گیا۔ تو ہم پر کتوں نے بھونکنا شروع کیا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے۔ جس نے شکاری کتے کے سوا یا جانوروں کی دیکھ بھال والے کتے کے سوا کتا پالا تو اس آدمی کے ثواب میں سے روزانہ دو قیراط کی کمی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39013]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39013، ترقيم محمد عوامة 37412)
حديث رقم: 37413 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٠١٤ - حدثنا عفان عن سليم بن حيان قال: سمعت أبي يحدث عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من اتخذ كلبا ليس بكلب زرع ولا صيد ولا ماشية فإنه ينقص من أجره كل يوم قيراط" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے بھی وہ کتا رکھا جو کھیتی شکار اور جانوروں کے لئے ضروری نہیں تھا تو اس کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کمی ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39014]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39014، ترقيم محمد عوامة 37413)
حديث رقم: 37414 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٠١٥ - حدثنا خالد بن مخلد عن مالك بن أنس عن يزيد بن خصيفة عن السائب بن يزيد عن (سفيان) (١) بن أبي زهير قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من اقتنى كلبا لا يغني عنه زرعا ولا ضرعا نقص من عمله كل يوم قيراط"، فقيل له: أنت سمعته من رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: أي ورب هذا المسجد (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے کتا پالا نہ تو اسے کھیتی میں استعمال کیا اور نہ جانوروں کی حفاظت میں تو اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوجاتا ہے۔ راوی سے پوچھا گیا: کیا آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ فرمان سنا ہے۔ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ اس مسجد کے رب کی قسم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39015]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39015، ترقيم محمد عوامة 37414)
حديث رقم: 37415 مصنف ابن أبي شيبة
٣٩٠١٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: من اقتني كلبا إلا كلب قنص أو كلب ماشية نقص من عمله كل يوم قيراط (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جس نے کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کے علاوہ کتا پالا تو ہر روز اس کے عمل سے ایک قیراط کم ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 39016]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39016، ترقيم محمد عوامة 37415)