☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بیوی کے اسلام لانے کے بعد شوہر کے اسلام لانے پر تجدید نکاح کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← بیوی کے اسلام لانے کے بعد شوہر کے اسلام لانے پر تجدید نکاح کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 37295 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٩٥ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عيسى بن طلحة عن عبد اللَّه بن عمرو قال: أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم رجل فقال: حلقت قبل أن أذبح؟ قال:"فاذبح ولا (حرج) (١) "، قال: ذبحت قبل أن أرمي؟ قال:"ارم ولا حرج" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی حاضر ہوا اور اس نے کہا، میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ذبح کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ سائل نے کہا۔ میں نے رمی کرنے سے پہلے ذبح کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ رمی کرلو۔ کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38895]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38895، ترقيم محمد عوامة 37295)
حدیث نمبر: 37296 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٩٦ - حدثنا عبد الأعلى عن خالد عن عكرمة عن ابن عباس أن سائلا سأل النبي صلى الله عليه و آله وسلم: رميت بعد ما أمسيت؟ فقال:"لا حرج"، قال: وقال: (حلقت قبل أن أنحر، قال: لا حرج) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک سائل نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ میں نے شام ہوجانے کے بعد رمی کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ سائل نے کہا۔ میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38896]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38896، ترقيم محمد عوامة 37296)
حدیث نمبر: 37297 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٩٧ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا سفيان عن عبد الرحمن بن عياش عن زيد ابن علي عن أبيه عن عبيد اللَّه بن أبي رافع عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أتاه رجل فقال: إني أفضت قبل أن أحلق؟ فقال:" (أحلق) (١) أو قصر ولا حرج" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے عرض کیا: میں حلق سے پہلے واپس پلٹ گیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حلق کرلو یا قصر کرلو، کوئی بات نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38897]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38897، ترقيم محمد عوامة 37297)
حدیث نمبر: 37298 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٩٨ - حدثنا أسباط بن محمد عن الشيباني عن زياد بن علاقة عن أسامة بن شريك أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم سأله رجل فقال: حلقت قبل أن أذبح، قال:"لا حرج" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن شریک سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک آدمی نے سوال کیا: میں نے ذبح کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38898]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38898، ترقيم محمد عوامة 37298)
حدیث نمبر: 37299 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٩٩ - حدثنا وكيع عن أسامة بن زيد عن عطاء عن جابر قال: قال رجل: يا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (١) (حلقت) (٢) قبل أن (أنحر) (٣) ، قال:"لا حرج" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے نحر کرنے سے پہلے حلق کرلیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی بات نہیں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس پر دم واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38899]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38899، ترقيم محمد عوامة 37299)