☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آزادی میں قرعہ ڈالنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← آزادی میں قرعہ ڈالنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 37240 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٣٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه عن زيد بن خالد وشبل وأبي هريرة قالوا: (كنا) (١) عند النبي صلى الله عليه و آله وسلم فأتاه رجل فسأله عن الأمة ⦗٢١٦⦘ تزني قبل أن تحصن، قال:"اجلدوها فإن عادت فاجلدوها"، قال في الثالثة أو الوابعة:"فبيعوها ولو (بضفير) (٢) " (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن خالد، شبل اور ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھے، کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے آپ سے محصن زانیہ لونڈی کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو کوڑے مارو، پھر اگر وہ دوبارہ گناہ کرے تو پھر کوڑے مارو، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری اور چوتھی مرتبہ میں فرمایا، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے بدلہ میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38839]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38839، ترقيم محمد عوامة 37240)
حدیث نمبر: 37241 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٤٠ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن عبد الأعلى عن أبي جميلة عن علي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أقيموا الحدود على ما ملكت أيمانكم" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے غلاموں اور باندیوں پر حُدُود قائم کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38840]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38840، ترقيم محمد عوامة 37241)
حدیث نمبر: 37242 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٤١ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب بن موسى عن سعيد عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا زنت أمة (أحدكم) (١) فليجلدها ولا يثرب عليها، فإن عادت (فليجلدها، فإن عادت) (٢) فليبعها (٣) ولو (بضفير) (٤) من شعر" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے تو آدمی کو (مالک کو) چاہیے کہ اس کو ڑے لگائے لیکن اس کو گناہ پر عار نہ دلائے، پھر اگر لونڈی دوبارہ یہ گناہ کرے تو آدمی کو چاہیے کہ اس کو کوڑے لگائے، پھر اگر وہ لونڈی دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرے تو مالک اس کو بیچ ڈالے اگرچہ بالوں کی ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38841]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38841، ترقيم محمد عوامة 37242)
حدیث نمبر: 37243 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٤٢ - حدثنا شبابة عن ليث بن سعد عن يزيد بن أبي حبيب عن (عمار) (١) ابن أبي غزوة عن عروة عن عائشة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا زنت ⦗٢١٧⦘ (الأمة) (٢) فاجلدوها، فإن عادت فاجلدوها، فإن عادت فاجلدوها، (فإن) (٣) زنت فاجلدوها، ثم بيعوها ولو (بضفير) (٤) "، والضفير: الحبل (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب لونڈی زنا کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ، پھر اگر دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ، پھر اگر دوبارہ اس گناہ کا ارتکاب کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ، پھر اگر اس کے بعد بھی اس گناہ کا ارتکاب کرے تو اس کو کوڑے لگاؤ پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38842]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38842، ترقيم محمد عوامة 37243)
حدیث نمبر: 37244 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٤٣ - حدثنا معلى بن منصور عن أبي أويس عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن عباد ابن تميم عن عمه وكان بدريًا قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا زنت الأمة فاجلدوها، ثم إن زنت فاجلدوها، ثم أن زنت فاجلدوها ثم بيعوها، ولو (بضفير) (١) " (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے، جو کہ بدری تھے، روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب لونڈی زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض کیوں نہ ہو۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: لونڈی کا مالک، لونڈی کو کوڑے نہیں لگائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38843]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38843، ترقيم محمد عوامة 37244)