☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قبروں پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الرد على أبي حنيفة← قبروں پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 37230 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٢٩ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أبي حسان عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أشعر في الأيمن، وسلت الدم بيده (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ہدی کو) دائیں جانب سے اشعار (زخم زدہ) فرمایا اور اپنے دست مبارک سے اس پر خون ملا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38829، ترقيم محمد عوامة 37230)
حدیث نمبر: 37231 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٣٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عروة عن المسور بن مخرمة ومروان أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم عام الحديبية خرج في بضع (عشرة) (١) مائة من أصحابه، فلما كان بذي الحليفة قلد الهدي وأشعر وأحرم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسور بن مخرمہ اور مروان روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کے سال اپنے ایک ہزار کے قریب صحابہ کے ہمراہ نکلے پس جب آپ ذوالحلیفہ میں پہنچے تو آپ نے ہدی کو قلادہ پہنایا اور اس کو زخم زدہ فرمایا اور احرام باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38830، ترقيم محمد عوامة 37231)
حدیث نمبر: 37232 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٨٨٣١ - حدثنا حماد بن خالد عن أفلح عن القاسم عن عائشة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أشعر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشعار فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: زخم زدہ کرنا مثلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38831، ترقيم محمد عوامة 37232)