☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كلام مجاهد
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← كلام مجاهد
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 21
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 36591 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٠ - حدثنا يحيى بن سليم عن ابن أبي نجيح عن مجاهد: ﴿فَلِأَنْفُسِهِمْ يَمْهَدُونَ﴾ [الروم: ٤٤] ، قال: في القبر.
الترجمة: اردو ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے آیت کریمہ { فَلأَنْفُسِہِمْ یَمْہَدُونَ } کی تفسیر میں مروی ہے کہ یہ قبر کے بارے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38180]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38180، ترقيم محمد عوامة 36591)
حديث رقم: 36592 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مجاهد: ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ﴾ [الرحمن: ٤٦] ، قال: من خاف اللَّه عند مقامه على المعصية في الدنيا.
الترجمة: اردو ترجمہ
مجاہد سے آیت کریمہ { وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ } کے بارے میں مروی ہے کہ جو شخص دنیا میں گناہ پر اصرار کرنے سے اللہ سے ڈرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38181]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38181، ترقيم محمد عوامة 36592)
حديث رقم: 36593 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن الأعمش قال: كنت إذا رأيت مجاهدا ظننت أنه (خر بنده) (١) قد ضل حماره فهو مهتم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے جب مجاہد کو دیکھا تو یہ سمجھا کہ شاید یہ کوئی کمہار ہے جس کا گدھا گم ہوگیا ہے جس کو یہ تلاش کر رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38182]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38182، ترقيم محمد عوامة 36593)
حديث رقم: 36594 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٣ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا قطبة بن عبد العزيز عن الأعمش عن مجاهد قال: ما من يوم يمضي من الدنيا إلا قال: الحمد للَّه الذي أخرجني من الدنيا فلا أعود إليها أبدا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ جب بھی دنیا سے کوئی دن گزر جاتا ہے تو وہ یہ کہتا ہے کہ ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں کہ جس نے مجھے اس دنیا سے نکال دیا ہے اب میں کبھی اس کی طرف لوٹ کر نہیں آؤں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38183]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38183، ترقيم محمد عوامة 36594)
حديث رقم: 36595 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن مجاهد: ﴿نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا﴾ [الرعد: ٤١] ، قال: الموت.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے { نَأْتِی الأَرْضَ نَنْقُصُہَا مِنْ أَطْرَافِہَا } کی تفسیر میں مذکور ہے کہ اس سے مراد موت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38184]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38184، ترقيم محمد عوامة 36595)
حديث رقم: 36596 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٥ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد قال: كان بالمدينة أهل بيت (ذوو) (١) حاجة، عندهم رأس شاة، فأصابوا شيئًا فقالوا: لو بعثنا بهذا الرأس إلى من هو أحوج إليه منا، قال: فبعثوا به فلم يزل يدور بالمدينة، حتى رجع إلى أصحابه الذين خرج من عندهم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ مدینہ میں ضرورت مند اہل بیت رہتے تھے۔ ان کے پاس بکری کا سر تھا۔ ان کو کچھ وسعت ہوئی تو انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اس سر کو کسی اپنے سے زیادہ محتاج کو دے دیں۔ تو انہوں نے اس کو بھیج دیا تو وہ سر مدینہ کے گھروں میں گھومتا رہا حتی کہ انہی کے پاس لوٹ آیا کہ جن سے وہ نکلا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38185]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38185، ترقيم محمد عوامة 36596)
حديث رقم: 36597 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٦ - حدثنا ابن علية عن ليث عن مجاهد قال: ذهب العلماء (فما) (١) بقي إلا المتعلمون، ما المجتهد فيكم (اليوم) (٢) إلا كاللاعب فيمن كان قبلكم.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علماء ختم ہوچکے ہیں اور صرف طالب علم ہی باقی رہ گئے ہیں۔ تم میں آج مجاہدہ کرنے والا ایسے ہی ہے کہ جیسے پہلے لوگوں میں کھیل کود کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38186]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38186، ترقيم محمد عوامة 36597)
حديث رقم: 36598 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٧ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا مالك بن مِغْوَل عن طلحة عن مجاهد قال: إذا التقى الرجلُ كل الرجلَ فضحك في وجهه، (تحاتت) (١) عنهما الذنوب كما (ينثر) (٢) الريح الورق اليابس من الشجر، قال: فقال رجل: (٣) إن هذا من العمل يسير، قال: فقال: ما سمعت قوله تعالى: ﴿لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَا أَلَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ﴾ [التوبة: ٦٣] .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد کا ارشاد ہے کہ جب کوئی آدمی دوسرے کو مل کر مسکراتا ہے تو اس کے گناہ ایسے ہی جھڑ جاتے ہیں کہ جیسے ہوا خشک پتوں کو جھاڑ دیتی ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ کسی نے سوال کیا کہ یہ تو بہت چھوٹا سا عمل ہے۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ کیا تو نے اللہ تعالیٰ کا ارشاد نہیں سنا: { لَوْ أَنْفَقْتَ مَا فِی الأَرْضِ جَمِیعًا مَا أَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوبِہِمْ } کہ اگر آپ روئے زمین کی تمام اشیاء بھی صرف کردیتے تو ان میں آپس میں الفت نہ پیدا کرسکتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38187]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38187، ترقيم محمد عوامة 36598)
حديث رقم: 36599 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن مجاهد [قال: أعجب أهل الكوفة إليّ أربعة: طلحة وزبيد ومحمد بن عبد الرحمن ويحيى بن عباد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے اہل کوفہ میں چار آدمی سب سے اچھے لگتے ہیں: طلحہ، زبید، محمد بن عبدالرحمن اور یحییٰ بن عباد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38188]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38188، ترقيم محمد عوامة 36599)
حديث رقم: 36600 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٨٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن مجاهد] (١) قال: إن المسلم لو لم (يُصبِ) (٢) من أخيه إلا أن حياءه منه يمنعه من المعاصي.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں بیشک مسلمان اگر اپنے بھائی سے کوئی بھلائی نہ بھی ملے تو یہ بھلائی کافی ہے کہ وہ اس کی حیا کرتے ہوئے گناہ سے بچ جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38189]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38189، ترقيم محمد عوامة 36600)
حديث رقم: 36601 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٠ - حدثنا (حسين) (١) بن علي عن ليث عن مجاهد قال: إنما الفقيه من يخاف اللَّه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ سمجھ والا شخص وہ ہے جو اللہ سے ڈرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38190]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38190، ترقيم محمد عوامة 36601)
حديث رقم: 36602 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩١ - حدثنا عفان قال: حدثنا (١) عبد الواحد عن الأعمش عن مجاهد في قوله (تعالى) (٢) : ﴿تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَصُوحًا﴾ [التحريم: ٨] ، قال: هو أن يتوب ثم لا يعود.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے قرآن پاک کی آیت { تُوبُوا إِلَی اللہِ تَوْبَۃً نَصُوحًا } کی تفسیر منقول ہے کہ وہ آدمی توبہ کرے اور پھر دوبارہ گناہ نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38191]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38191، ترقيم محمد عوامة 36602)
حديث رقم: 36603 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٢ - [حدثنا معتمر بن سليمان عن ليث عن مجاهد (في) (١) قوله (تعالى) (٢) : ﴿وَلَهُ أَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا﴾ [آل عمران: ٣] ، قال: الطائع المؤمن] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَلَہُ أَسْلَمَ مَنْ فِی السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ طَوْعًا وَکَرْہًا } کے بارے میں منقول ہے کہ اس سے مراد تابع دار، مومن شخص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38192]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38192، ترقيم محمد عوامة 36603)
حديث رقم: 36604 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٣ - حدثنا معتمر بن سليمان عن (ليث) (١) عن مجاهد: ﴿كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ﴾ [الذاريات: ١٧] ، قال: كانوا لا ينامون كل الليل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } کے بارے میں منقول ہے کہ وہ لوگ تمام رات نہیں سوتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38193]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38193، ترقيم محمد عوامة 36604)
حديث رقم: 36605 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٤ - حدثنا فضيل بن عياض عن منصور عن مجاهد: ﴿حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِي الْخِيَامِ﴾ [الرحمن: ٧٢] ، قال: مقصورات قلوبهم وأبصارهن وأنفسهن على أزواجهن، في خيام اللؤلؤ (لايردن) (١) (غيرهم) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { حُورٌ مَقْصُورَاتٌ فِی الْخِیَامِ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ وہ ایسی حوریں ہوں گی کہ جو موتیوں کے خیموں میں ہوں گی اور ان کے دل وجان اور آنکھیں صرف اپنے خاوندوں پر منحصر ہوں گی۔ وہ ان کے علاوہ کسی اور سے محبت نہیں کریں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38194]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38194، ترقيم محمد عوامة 36605)
حديث رقم: 36606 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٥ - حدثنا فضيل بن عياض عن أصحابه عن مجاهد: ﴿وَحُورٌ عِينٌ﴾ [الواقعة: ٢٢] ، قال: يحار فيهن (البصر) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَحُورٌ عِینٌ} کے بارے میں منقول ہے کہ ان حوروں کے دیکھنے میں آنکھیں چندھیا رہی ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38195]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38195، ترقيم محمد عوامة 36606)
حديث رقم: 36607 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٦ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد: ﴿وَاسْأَلُوا اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ﴾ [النساء: ٣٢] ، قال: ليس (بعرض) (١) الدنيا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَاسْأَلُوا اللَّہَ مِنْ فَضْلِہِ } کے بارے میں منقول ہے کہ اس سے دنیا کا مال مراد نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38196]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38196، ترقيم محمد عوامة 36607)
حديث رقم: 36608 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٧ - [حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن منصور عن مجاهد: ﴿وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا﴾ [المزمل: ٨] ، قال: أخلص له إخلاصا] (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَتَبَتَّلْ إلَیْہِ تَبْتِیلاً } کی تفسیر میں منقول ہے کہ اللہ کے لیے اخلاص پیدا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38197]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38197، ترقيم محمد عوامة 36608)
حديث رقم: 36609 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٨ - [حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن منصور عن مجاهد قال: ما من (ميت) (٢) إلا تبكي عليه الأرض أربعين صباحا] (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے ارشاد منقول ہے کہ جب بھی کوئی مرتا ہے تو زمین چالیس دن اس پر روتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38198]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38198، ترقيم محمد عوامة 36609)
حديث رقم: 36610 مصنف ابن أبي شيبة
٣٨١٩٩ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن منصور عن مجاهد: ﴿وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ جَنَّتَانِ﴾ [الرحمن: ٤٦] ، قال: هو الرجل يذكر اللَّه عند المعاصي فيحتجز عنها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے اللہ کے ارشاد { وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہِ جَنَّتَانِ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ اس سے مراد وہ شخص ہے کہ جو بوقت گناہ اللہ کو یاد کرے اور گناہ سے احتراز کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38199]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38199، ترقيم محمد عوامة 36610)