☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 36214 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مسلم مولى سويد بن (جهيل) (١) ] (٢) (عن سويد) (٣) -وكان من أصحاب عمر، ثم ذكر نحو حديث وكيع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسلم مولی سوید بن جھیل سے بھی ایسی حدیث منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37798]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37798، ترقيم محمد عوامة 36214)
حدیث نمبر: 36215 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن داود عن الشعبي عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي أيوب (الأنصاري) (١) عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد (٢) بيده الخير وهو على كل شيء قدير عشر ⦗٤٩٩⦘ مرات كن (٣) كعدل عشر رقاب أو كعدل رقبة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوایوب انصاری، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ دس مرتبہ کہے گا تو یہ دس گردنوں کو آزاد کرنے کے برابر ہوں گے۔ یا ”ایک گردن کے برابر ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37799]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37799، ترقيم محمد عوامة 36215)
حدیث نمبر: 36216 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٨٠٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر قال: حدثني ثعلبة عن عمرو بن شعيب عن عبد اللَّه بن عمرو بن العاص قال: لو أن رجلين (أقبل) (١) أحدهما من الشرق والآخر من المغرب، مع أحدهما ذهب لا (يضع) (٢) منه (شيئا) (٣) إلا في حق، والآخر يذكر اللَّه حتى يلتقيا في طريق لكان الذي يذكر اللَّه (أفضلهما) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر دو آدمی ہوں۔ ان میں سے ایک مشرق کی جانب سے آئے اور دوسرا مغرب کی جانب سے آئے۔ ان میں سے ایک کے پاس سونا ہو۔ جو وہ حقدار جگہ پر خرچ کرتا آئے اور دوسرا خدا کا ذکر کرتا رہے۔ یہاں تک کہ یہ دونوں راستہ میں مل جائیں تو ان دونوں میں افضل وہ ہوگا جو اللہ کا ذکر کر رہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37800]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37800، ترقيم محمد عوامة 36216)
حدیث نمبر: 36217 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٨٠١ - حدثنا يعلى عن موسى الطحان عن عبد الرحمن بن سابط قال: دفع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم إلى حلقة وهم يذكرون اللَّه فقال:"إن اللَّه ليباهي بمجلسكم أهل السماء" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک حلقہ کی طرف لے جایا گیا جو اللہ کا ذکر کررہے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ، تمہاری مجلس کی وجہ سے اہل آسمان پر فخر کررہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37801]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37801، ترقيم محمد عوامة 36217)
حدیث نمبر: 36218 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٨٠٢ - (١) حدثنا يزيد بن هارون (قال) (٢) : أخبرنا محمد بن عمرو عن محمد ابن إبراهيم (قال) (٣) : قال عبادة بن الصامت: لأن أكون في قوم يذكرون اللَّه من ⦗٥٠٠⦘ (حين) (٤) يصلون الغداة إلى تطلع الشمس أحب إلي من أن أكون على متون الخيل أجاهد في سبيل اللَّه (إلى أن تطلع الشمس، ولأن أكون في قوم يذكرون اللَّه من حين يصلون العصر حتى تغرب الشمس أحب إلي من أكون على متون الخيل أجاهد في سبيل اللَّه) (٥) حتى تغرب الشمس (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ اگر میں ایسے لوگوں میں ہوں جو صبح کی نماز پڑھنے سے لے کر طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر کریں تو مجھے یہ بات اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں گھوڑوں کی پشت پر ہوں اور طلوع آفتاب تک راہ خدا میں جہاد کرتا رہوں۔ اور اگر میں ایسے لوگوں میں ہوں جو عصر کی نماز پڑھنے سے لے کر غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کریں تو مجھے یہ بات ا س سے زیادہ محبوب ہے کہ میں گھوڑوں کی پشت پر سوار ہو کر غروب آفتاب تک راہ خدا میں جہاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37802]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37802، ترقيم محمد عوامة 36218)