☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← ذکر اللہ کی فضیلت میں جو روایات ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 25
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 36194 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٧٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن أبي الزبير عن طاوس عن (معاذ بن جبل) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ما عمل بن آدم (من) (٢) عمل أنجى له من النار من ذكر اللَّه، (قالوا) (٣) : يا رسول اللَّه ولا الجهاد في سبيل اللَّه؟ قال:"ولا الجهاد في سبيل اللَّه، تضرب بسيفك حتى ينقطع ثم تضرب به حتى ينقطع" -ثلاثًا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ابن آدم کا کوئی عمل ذکر اللہ سے بڑھ کر اس کو آگ سے نجات دینے والا نہیں ہے۔ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! نہ ہی جہاد فی سبیل اللہ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہ ہی جہاد فی سبیل اللہ۔ مگر یہ کہ تو اپنی تلوار سے مارتا رہے یہاں تک کہ وہ ٹوٹ جائے۔ پھر تو (دوسری تلوار) مارتا رہے یہاں تک کہ وہ بھی ٹوٹ جائے۔ تین مرتبہ یہ بات فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37778]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37778، ترقيم محمد عوامة 36194)
حدیث نمبر: 36195 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٧٩ - حدثنا (هشيم) (١) عن يعلى بن عطاء عن بشر بن عاصم عن عبد اللَّه ابن عمرو قال: ذكر اللَّه بالغداة (والعشي) (٢) أفضل من حطم (السيوف) (٣) في سبيل اللَّه، وإعطاء المال (سحًا) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صبح وشام خدا کا ذکر کرنا، راہِ خدا میں تلواریں توڑنے اور ڈھیروں مال دینے سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37779]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37779، ترقيم محمد عوامة 36195)
حدیث نمبر: 36196 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن علقمة بن مرثد عن (ابن) (١) سابط عن معاذ قال: لأن أذكر اللَّه من غدوة حتى (تطلع) (٢) الشمس [أحب إلي من أن أحمل على الجياد في سبيل اللَّه من غدوة حتى (تطلع) (٣) الشمس] (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر میں خدا کا ذکر صبح سے طلوع شمس تک کروں تو یہ بات مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں صبح سے طلوع آفتاب تک عمدہ گھوڑوں پر سوار ہو کر راہ خدا میں حملہ کرتا رہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37780]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37780، ترقيم محمد عوامة 36196)
حدیث نمبر: 36197 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨١ - حدثنا معاذ بن معاذ عن سليمان التيمي عن أبي عثمان (عن سلمان) (١) قال: لو بات رجل يعطي (القنيات) (٢) البيض، وبات آخر يقرأ القرآن ويذكر اللَّه، (رأيت) (٣) أن ذاكر اللَّه أفضل (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک آدمی اس حال میں رات گزارے کہ راہ خدا میں سونا خیرات کرے اور دوسرا آدمی اس حال میں رات گزارے کہ قرآن کی تلاوت کرے اور اللہ کا ذکر کرے تو میرا خیال یہ ہے کہ خدا کو یاد کرنے والا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37781]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37781، ترقيم محمد عوامة 36197)
حدیث نمبر: 36198 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي هلال عن أبي الوازع عن جابر (الراسبي) (١) عن أبي برزة قال: لو أن رجلين أحدهما في حجره دنانير يعطيها والآخر يذكر اللَّه كان ذاكر اللَّه أفضل (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبرزہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر دو آدمیوں میں سے ایک اپنی جھولی میں دینار ڈال کر دے رہا ہو اور دوسرا خدا کا ذکر کر رہا ہو تو ذکر خدا کرنے والا افضل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37782]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37782، ترقيم محمد عوامة 36198)
حدیث نمبر: 36199 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٣ - حدثنا شريك عن محمد بن عبد الرحمن عن أبي جعفر قال: ما من شيمة أحب إليّ اللَّه من الشكر والذكر.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو شکر اور ذکر کرنے سے زیادہ کوئی عادت محبوب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37783]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37783، ترقيم محمد عوامة 36199)
حدیث نمبر: 36200 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه عن أبي الدرداء أنه قال: الذين لا تزال ألسنتهم رطبة من ذكر اللَّه يدخلون الجنة وهم يضحكون (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: جن لوگوں کی زبانیں ذکر خدا سے تر رہتی ہیں وہ جنت میں اس طرح داخل ہوں گے کہ مسکرا رہے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37784]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37784، ترقيم محمد عوامة 36200)
حدیث نمبر: 36201 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٥ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: أخبرنا معاوية (بن صالح) (٢) قال: (أخبرني) (٣) عمرو بن قيس الكندي عن عبد اللَّه بن (بسر) (٤) أن أعرابيا قال: يا رسول اللَّه إن شرائع الإسلام قد كثرت، (فأنبئني) (٥) منها (بما أتشبث) (٦) به، قال: ⦗٤٩٥⦘"لا يزال لسانك رطبا من ذكر اللَّه" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن بسر سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! بیشک اسلام کے احکام تو بہت زیادہ ہیں۔ آپ مجھے کوئی ایسی بات بتادیں جس سے میں چمٹ جاؤں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری زبان ہمیشہ ذکر خدا سے تر رہنی چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37785]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37785، ترقيم محمد عوامة 36201)
حدیث نمبر: 36202 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٦ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن (ابن) (١) سابط قال: (انيروا) (٢) بذكر اللَّه، واجعلوا لبيوتكم من صلاتكم (جزءًا) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ تم ذکر خدا سے نور پکڑو اور اپنے گھروں کے لیے اپنی نمازوں میں سے حصہ بناؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37786]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37786، ترقيم محمد عوامة 36202)
حدیث نمبر: 36203 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٧ - حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي عن الإفريقي عن أبي علقمة عن أبي هريرة قال: إن أهل (السماء) (١) ليرون بيوت أهل الذكر تضيء لهم كما (تضيء الكواكب) (٢) لأهل الأرض (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اہل سماء کے لیے اہل ذکر کے گھر اس طرح چمکتے ہیں جیسے اہل زمین کے لیے ستارے چمکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37787]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37787، ترقيم محمد عوامة 36203)
حدیث نمبر: 36204 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٨ - حدثنا شريك عن يحيى (بن سعيد) (١) عن سعيد بن المسيب قال: قال معاذ: لو أن رجلين أحدهما يحمل على (الجياد) (٢) في سبيل اللَّه، والآخر يذكر اللَّه لكان هذا أعظم (أو) (٣) أفضل أجرًا -يعني (الذاكر) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت معاذ نے ارشاد فرمایا: اگر دو آدمی ہوں ان میں سے ایک راہ خدا میں گھوڑے پر سوار حملہ کررہا ہو اور دوسرا اللہ کا ذکر کررہا ہو تو یہ ذاکر اجر کے اعتبار سے افضل اور بڑھیا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37788]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37788، ترقيم محمد عوامة 36204)
حدیث نمبر: 36205 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٨٩ - حدثنا شريك عن الأعمش عن سالم بن أبي الجعد قال قيل لأبي الدرداء: إن أبا (سعد) (١) بن منبه جعل في ماله مائة محرر، قال: أما إن مائة محرر في مال رجل لكثير، ألا أخبركم بأفضل من ذلك، إيمان ملزوم بالليل (والنهار) (٢) ، ولا يزال لسانك رطبا من ذكر اللَّه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ حضرت ابوسعد بن منبہ نے اپنے مال میں سے سو غلام آزاد کیے ہیں۔ حضرت نے فرمایا: خبردار! کسی ایک آدمی کے مال میں سو آزاد ہونا بڑی بات ہے لیکن کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل بات نہ بتاؤں؟ رات، دن ایمان سے چمٹا رہ۔ اور تیری زبان خدا کے ذکر سے مسلسل تر رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37789]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37789، ترقيم محمد عوامة 36205)
حدیث نمبر: 36206 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٠ - حدثنا جرير عن منصور عن هلال بن يساف عن أبي عبيدة قال: ما دام قلب الرجل يذى اللَّه فهو في صلاة وإن كان في السوق، (وإن) (١) يحرك به شفتيه فهو أفضل.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی کا دل ذکر کرتا ہے تب تک آدمی نماز میں ہوتا ہے اگرچہ یہ آدمی بازار میں ہو اور اگر اس کے ہونٹ بھی حرکت کریں تو یہ اور اچھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37790، ترقيم محمد عوامة 36206)
حدیث نمبر: 36207 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩١ - حدثنا يحيى بن (واضح) (١) عن موسى بن عبيدة عن أبي عبد اللَّه (القراظ) (٢) عن معاذ بن جبل قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) :"من أحب أن يرتع في رياض الجنة فليكثر ذكر اللَّه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو آدمی اس بات کو پسند کرے کہ وہ جنت کے باغ میں چرے تو اس کو ذکر اللہ کثرت سے کرنا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37791، ترقيم محمد عوامة 36207)
حدیث نمبر: 36208 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٢ - حدثنا جرير عن منصور عن سالم عن مسروق قال: (ما دام) (١) قلب الرجل يذكر (اللَّه) (٢) فهو في (صلاة) (٣) وإن كان في السوق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب تک آدمی کا دل اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ نماز میں ہوتا ہے اگرچہ وہ بازار میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37792]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37792، ترقيم محمد عوامة 36208)
حدیث نمبر: 36209 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٣ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا مسعر قال: حدثنا سعد بن إبراهيم عن أبي عبيدة قال: العبد ما ذكر اللَّه فهو في صلاة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوعبیدہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بندہ جب تک ذکر کرتا ہے تو وہ نماز میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37793]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37793، ترقيم محمد عوامة 36209)
حدیث نمبر: 36210 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٤ - حدثنا محمد بن بشر (قال) (١) : حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال بن يساف عن عمرو بن ميمون عن ربيع بن (خثيم) (٢) عن عبد اللَّه بن مسعود قال: من قال عشر مرات: لا إله إلا اللَّه (وحده لا شريك له) (٣) ، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، (كان) (٤) كعدل أربع رقاب، -أراه قال-: من ولد إسماعيل (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو آدمی دس مرتبہ یہ کلمات کہتا ہے: لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر تو یہ اس کے لیے چار غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ راوی کے خیال میں آپ نے یہ بھی کہا تھا۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37794]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37794، ترقيم محمد عوامة 36210)
حدیث نمبر: 36211 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٥ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن طلحة عن عبد الرحمن بن عوسجة عن البراء قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من قال: لا إله إلا اللَّه وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، (كن كعتق) (١) رقبة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر کہے تو یہ کلمات کہنا ایک غلام آزاد کرنے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37795]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37795، ترقيم محمد عوامة 36211)
حدیث نمبر: 36212 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال عن أبي الدرداء قال: من قال: مائة (مرة) (١) غدوة، ومائة مرة عشية: لا إله إلا اللَّه وحده ⦗٤٩٨⦘ لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، لم يجئ أحد يوم القيامة بمثل ما جاء به إلا من قال: مثلهن أو (زاد) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہلال، حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ جو آدمی سو مرتبہ صبح اور سو مرتبہ شام لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر کہے گا تو قیامت کے دن کوئی آدمی اس کے عمل کے برابر نہیں آئے گا مگر وہی آدمی جس نے یہ کلمات کہے یا اس سے زیادہ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37796]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37796، ترقيم محمد عوامة 36212)
حدیث نمبر: 36213 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٧٩٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك (بن ميسرة) (١) عن (٢) سويد بن (جهيل) (٣) [قال: من قال بعد العصر: لا إله إلا اللَّه (٤) له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، قاتلن عن قائلهن إلى مثلها من الغد.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن جہیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص عصر کے بعد لا الہ الا اللہ، لہ الملک ولہ الحمد وہو علی رضی اللہ عنہ کل شیء قدیر کہے گا تو یہ کلمات اپنے کہنے والے کے لیے کل تک جھگڑتے رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37797]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37797، ترقيم محمد عوامة 36213)