☽ 15 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في ثواب التسبيح و (الحمد)
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← في ثواب التسبيح و (الحمد)
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 21
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 36173 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٥٧ - حدثنا أبو (١) معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لأن أقول: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر أحب إليّ مما طلعت عليه الشمس" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میں سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ، وَاللَّہُ أَکْبَرُ کہوں تو یہ مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37757]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37757، ترقيم محمد عوامة 36173)
حديث رقم: 36174 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٥٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن عمارة بن (القعقاع) (١) عن أبي زرعة ⦗٤٨٦⦘ عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كلمتان خفيفتان على اللسان ثقيلتان في الميزان حبيبتان إلى الرحمن: سبحان اللَّه وبحمده، سبحان اللَّه (٢) العظيم" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو کلمے ایسے ہیں جو زبان پر ہلکے، میزان میں بھاری اور رحمن کو محبوب ہیں یعنی سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ، سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37758]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37758، ترقيم محمد عوامة 36174)
حديث رقم: 36175 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٥٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن أبي عبيدة (عن عبد اللَّه) (١) قال: لأن أقول: سبحان اللَّه والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، أحب إليّ من أن أتصدق بعددها دنانير في سبيل اللَّه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں اگر سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ اور اللَّہُ أَکْبَرُ کہوں تو یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان کی تعداد کے بقدر راہ خدا میں دینار خرچ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37759]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37759، ترقيم محمد عوامة 36175)
حديث رقم: 36176 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن عاصم عن ثابت البناني قال: حدثني رجل من أصحاب محمد صلى الله عليه و آله وسلم (١) عند هذه السارية قال: من قال: سبحان اللَّه وبحمده، وأستغفر اللَّه وأتوب إليه، كتبت في رق، ثم طبع عليها طابع من مسك، فلم تكسر حتى يوافى بها يوم القيامة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ثابت بنانی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ایک نے مجھے اس ستون کے پاس یہ حدیث بیان کی۔ اس نے کہا: جو آدمی سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ وَأَسْتَغْفِرُ اللَّہَ وَأَتُوبُ إلَیْہِ کہتا ہے تو اس کو ایک کاغذ میں لکھ دیا جاتا ہے پھر اس پر مشک کی ایک مہر لگا دی جاتی ہے۔ اس کو قیامت کے دن تک توڑا جائے گا جب اس آدمی کو اس کا پورا بدلہ دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37760]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37760، ترقيم محمد عوامة 36176)
حديث رقم: 36177 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦١ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن طلق بن حبيب عن عبد اللَّه بن عمرو قال: لأن أقولها أحب إليّ من أن أحمل على عددها خيلا بأرسانها (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر میں یہ کلمات کہوں تو یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہیں کہ میں ان کی تعداد کے بقدر لگام لگے ہوئے گھوڑوں کو (راہِ خدا میں) بھیجوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37761]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37761، ترقيم محمد عوامة 36177)
حديث رقم: 36178 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٢ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن عبيد بن عمير قال: (تسبيحة) (١) في صحيفة المؤمن خير من أن تسير -أو تسيل- معه جبال الدنيا ذهبا.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ مومن کے صحیفہ میں خدا کی حمد کی ایک تسبیح اس سے بہتر ہے کہ اس کے ساتھ سونے کے پہاڑ چلیں یا بہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37762]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37762، ترقيم محمد عوامة 36178)
حديث رقم: 36179 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن الوليد بن العيزار عن أبي الأحوص قال: سمعته يقول: تسبيحة في طلب (الحاجة) (١) خير من لقوح صفي في عام أزبة -أو قال: (لزبة) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ولید، ابوالاحوص کے بارے میں روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوالاحوص کو کہتے سنا۔ حاجت کی طلب میں ایک تسبیح دودھ والی منتخب اونٹنی سے بہتر ہے جو شدت والے سال میں مہیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37763]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37763، ترقيم محمد عوامة 36179)
حديث رقم: 36180 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٤ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال بن (يساف) (١) قال قال: عبد اللَّه: لأن أسبح تسبيحات أحب إليّ من أن أنفق عددهن دنانير في سبيل اللَّه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبید فرماتے ہیں کہ میں چند تسبیحات کرلوں یہ مجھے اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ان کی گنتی کے بقدر راہ خدا میں دینار خرچ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37764]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37764، ترقيم محمد عوامة 36180)
حديث رقم: 36181 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٥ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) وأبو أسامة عن مسعر عن (عمرو) (٢) بن مرة عن مصعب بن سعد (وقال أبو أسامة: سمعت (٣) مصعب بن سعد) (٤) يقول: إذا قال العبد: [سبحان اللَّه (٥) (قالت) (٦) الملائكة: وبحمده، (وإذا قال: سبحان اللَّه وبحمده) (٧) ، صلوا (عليه) (٨) وقال أبو أسامة: (صلت عليه) (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں جب بندہ سُبْحَانَ اللہِ کہتا ہے تو فرشتے وَبِحَمْدِہِ کہتے ہیں اور جب بندہ سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہِ کہتا ہے تو فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعا کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37765]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37765، ترقيم محمد عوامة 36181)
حديث رقم: 36182 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٦ - حدثنا يعلى بن عبيد عن مسعر عن عطية عن أبي سعيد قال: إذا قال: العبد] (١) : الحمد للَّه كثيرا، قال الملك: كيف أكتب (٢) ؟ فيقول: اكتب له رحمتي كثيرا، (وإذا قال: سبحان اللَّه كثيرًا، قال الملك كيف أكتب؟ فيقول: اكتب له رحمتي كثيرًا) (٣) ، وإذا قال: اللَّه أكبر كبيرا، قال الملك: كيف أكتب؟ فيقول: اكتب (له) (٤) رحمتي كثيرا (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوسعید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جب بندہ الْحَمْدُ لِلَّہِ کَثِیرًا کہتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے۔ میں (اس کو) کیسے لکھوں؟ اللہ فرماتے ہیں تم اس کو میری کثیر رحمت لکھو اور جب بندہ کہتا ہے سُبْحَانَ اللہِ کَثِیرًا۔ تو فرشتہ کہتا ہے میں کیسے لکھوں؟ اللہ فرماتے ہیں تم اس کے لیے میری کثیر رحمت لکھو۔ اور جب بندہ کہتا ہے اللہ اکبر کبیرا۔ فرشتہ کہتا ہے میں کیسے لکھوں؟ اللہ فرماتے ہیں تم اس کے لیے میری بڑی رحمت لکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37766]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37766، ترقيم محمد عوامة 36182)
حديث رقم: 36183 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن (عفاق) (١) عن عمرو بن ميمون قال: أيعجز أحدكم أن يسبح مائة تسبيحة فتكون له ألف حسنة.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن میمون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کیا تم میں سے کوئی ایک اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ایک سو مرتبہ تسبیح پڑھے کہ اس کے لیے ہزار نیکیاں ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37767]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37767، ترقيم محمد عوامة 36183)
حديث رقم: 36184 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٨ - حدثنا أبو (أسامة) (١) عن مسعر عن إبراهيم (السكسكي) (٢) عن عبد اللَّه ابن أبي أوفى قال: أتى رجل النبي صلى الله عليه و آله وسلم فذكر أنه لا يستطيع أن يأخذ من القرآن (شيئا) (٣) ، وسأله شيئا يجزئ من القرآن، فقال له: قل: سبحان اللَّه، والحمد للَّه، ولا إله إلا اللَّه، واللَّه أكبر، ولا حول ولا قوة إلا باللَّه (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا۔ اس نے یہ ذکر کیا کہ وہ قرآن سے کچھ نہیں لے سکتا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کسی ایسی چیز کا سوال کیا جو قرآن کی طرف سے کفایت کرجائے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کو کہا: ”تم کہو! سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ، وَلاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَاللَّہُ أَکْبَرُ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللہِ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37768]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37768، ترقيم محمد عوامة 36184)
حديث رقم: 36185 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٦٩ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن موسى بن (مسلم) (١) عن عون بن عبد اللَّه عن أبيه أو عن أخيه عن النعمان بن بشير قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"الذين يذكرون (من جلال) (٢) اللَّه من تسبيحه وتحميده (٣) وتهليله يتعاطفن حول العرش، (لهن) (٤) دوي كدوي النحل، يُذكرن بصاحبهن، أولا يحب أحدكم أن لا يزال عند الرحمن شيء يذكر به" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو لوگ ہیبت خداوندی کی وجہ سے خدا کی تسبیح، تحمید اور تہلیل پڑھتے ہیں تو ان کی یہ تسبیحات عرش کے گرد منڈلاتی رہتی ہیں۔ ان تسبیحات کی شہد کی مکھیوں کی طرح کی بھنبھناہٹ ہوتی ہے۔ یہ اپنے پڑھنے والے کو یاد کرتی ہیں کیا تم میں سے کوئی ایک یہ بات پسند نہیں کرتا کہ رحمن کے پاس کوئی چیز ہو جو اس کو مسلسل یاد کرتی رہے؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37769]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37769، ترقيم محمد عوامة 36185)
حديث رقم: 36186 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: سمعت هانئ بن عثمان يحدث عن أمه (حميضة) (١) ابنة ياسر عن جدتها (يسيرة) (٢) ، وكانت إحدى المهاجرات، قالت: قال لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عليكن بالتسبيح والتكبير والتقديس (واعقدن بالأنامل) (٣) "، (قال) (٤) :"فإنهن يأتين يوم القيامة مسؤولات مستنطقات، ولا تغفلن فتنسين الرحمة" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یسیرہ … جو ہجرت کرنے والیوں میں سے ایک تھیں … سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا: ”تم پر تسبیح، تکبیر اور تقدیس لازم ہے اور تم انگلیوں کے ساتھ شمار کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ یہ انگلیاں قیامت کے دن بلوائی جائیں گی اور پوچھی جائیں گی۔ تم غافل نہ ہونا کہ پھر رحمت سے بھلا دی جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37770، ترقيم محمد عوامة 36186)
حديث رقم: 36187 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد العزيز بن رفيع سمعه من أبي عمر (الصيني) (١) عن أبي الدرداء قال: قلت: يا رسول اللَّه ذهب (الأغنياء) (٢) بالأجر، يصلون كما نصلي، ويصومون كما نصوم، ويحجون كما نحج، ويتصدقون ولا نجد ما نتصدق (٣) ، قال: فقال:"ألا أدلكم على شيء إذا فعلتموه أدركتم من سبقكم ولا يدرككم من بعدكم إلا من عمل بالذي تعملون به: تسبحون اللَّه ثلاثًا وثلاثين وتحمدونه ثلاثًا وثلاثين، و (تكبرونه) (٤) أربعا وثلاثين دبر كل صلاة" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! غنی لوگ تو اجر لے گئے۔ جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں وہ بھی اسی طرح نماز پڑھتے ہیں اور جیسے ہم روزے رکھتے ہیں وہ بھی روزے رکھتے ہیں اور جس طرح ہم حج کرتے ہیں وہ بھی یوں ہی حج کرتے ہیں اور وہ صدقہ بھی کرتے ہیں جبکہ ہمیں صدقہ کرنے کو کچھ نہیں ملتا۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں کوئی ایسی چیز نہ بتادوں کہ جب تم اس کو کرو تو تم خود پر سبقت کرنے والے کو پالو اور تمہارے بعد والے تمہیں نہ پاسکیں گے مگر اسی عمل کے ذریعہ جو تم نے کیا ہوگا؟ تم لوگ ہر نماز کے بعد تینتیس مرتبہ سبحان اللہ اور تینتیس مرتبہ الحمد للہ اور چونتیس مرتبہ اللہ اکبر پڑھا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37771]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37771، ترقيم محمد عوامة 36187)
حديث رقم: 36188 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧٢ - حدثنا جرير وأبو (الأحوص) (١) عن عبد العزيز بن رفيع عن أبي صالح عن أبي الدرداء عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحو منه (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بھی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی ہی روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37772]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37772، ترقيم محمد عوامة 36188)
حديث رقم: 36189 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن هلال بن (يساف) (١) قال: قال عبد اللَّه: لأن أسبح تسبيحات أحب إلي من أن أنفق عدتهن (دنانير) (٢) في سبيل اللَّه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ہلال بن یساف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے فرمایا: میں چند تسبیحات پڑھ لوں یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ان کی تعداد کے بقدر راہ خدا میں دینار خرچ کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37773]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37773، ترقيم محمد عوامة 36189)
حديث رقم: 36190 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧٤ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا مهدي (بن ميمون) (١) عن واصل عن يحيى بن عقيل عن يحيى بن يعمر عن أبي الأسود (الديلي) (٢) عن أبي ذر عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"بكل تسبيحة صدقة" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر تسبیح کے بدلہ میں صدقہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37774]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37774، ترقيم محمد عوامة 36190)
حديث رقم: 36191 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧٥ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) عن شعبة عن (الجريري) (٢) عن أبي عبد اللَّه (الجسري) (٣) عن عبد اللَّه بن الصامت عن أبي ذر قال: قال لي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"ألا أخبرك بأحب الكلام إلى اللَّه؟" قال: قلت: بلى، يا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أخبرني بأحب الكلام إلى اللَّه، قال:"أحب الكلام (إلى اللَّه) (٤) سبحان اللَّه وبحمده" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں خدا تعالیٰ کا محبوب ترین کلام نہ بتاؤں؟“ ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! کیوں نہیں۔ آپ مجھے خدا تعالیٰ کا محبوب ترین کلام بتادیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: خدا تعالیٰ کا محبوب ترین کلام سبحان اللہ وبحمدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37775]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37775، ترقيم محمد عوامة 36191)
حديث رقم: 36192 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٧٧٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن (الجريري) (١) عن عبد اللَّه بن شقيق عن كعب قال: إن (من) (٢) خير العمل سبحة الحديث، وإن من شر (العمل) (٣) (التجديف) (٤) ، قال: قلت: يا (أبا) (٥) عبد الرحمن، وما سبحة الحديث؟ قال: ⦗٤٩٢⦘ تسبيح الرجل والقوم يتحدثون، قال: قلت: وما (التجديف؟) (٦) قال: يكون القوم بخير وإذا سئلوا قالوا: بشر.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت کعب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اعمال میں سے بہترین عمل سبحۃ الحدیث ہے اور اعمال میں سے بدترین عمل تجدیف ہے۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اے ابوعبدالرحمن! سبحۃ الحدیث کیا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: آدمی تسبیح کرے جبکہ باقی لوگ باتیں کررہے ہوں۔ راوی کہتے ہیں میں نے عرض کیا: تجدیف کیا ہے؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: لوگ خیر کے ساتھ ہوں لیکن جب سوال کیا جائے تو شر کا جواب دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37776]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37776، ترقيم محمد عوامة 36192)