٣٧٧٧٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: سمعت هانئ بن عثمان يحدث عن أمه (حميضة) (١) ابنة ياسر عن جدتها (يسيرة) (٢) ، وكانت إحدى المهاجرات، قالت: قال لنا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"عليكن بالتسبيح والتكبير والتقديس (واعقدن بالأنامل) (٣) "، (قال) (٤) :"فإنهن يأتين يوم القيامة مسؤولات مستنطقات، ولا تغفلن فتنسين الرحمة" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت یسیرہ … جو ہجرت کرنے والیوں میں سے ایک تھیں … سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں ارشاد فرمایا: ”تم پر تسبیح، تکبیر اور تقدیس لازم ہے اور تم انگلیوں کے ساتھ شمار کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیونکہ یہ انگلیاں قیامت کے دن بلوائی جائیں گی اور پوچھی جائیں گی۔ تم غافل نہ ہونا کہ پھر رحمت سے بھلا دی جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37770]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37770، ترقيم محمد عوامة 36186)