☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(كلام عائشة ﵂
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب الزهد← (كلام عائشة ﵂
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 19
Hadith No.: 35880 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٢ - حدثنا عبدة بن سليمان وعبد اللَّه بن نمير (عن هشام) (١) عن أبيه عن عائشة أنها قالت: وددت أني إذا من كنت نسيا منسيًا (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں روایت ہے کہ وہ کہا کرتی تھیں میں یہ بات پسند کرتی ہوں کہ جب میں مرجاؤں تو میں بھولی بسری ہوجاؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37462، ترقيم محمد عوامة 35880)
Hadith No.: 35881 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٣ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن أسامة بن زيد قال: حدثني إسحاق ⦗٤٠٣⦘ مولى زائدة أن عائشة قالت: يا ليتها شجرة (تسبح) (٢) و (تقضي) (٣) ما عليها، (و) (٤) أنها لم تخلق (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسحق بیان کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کاش کہ وہ ایک درخت ہوتیں جو تسبیح کرتا اور اپنی مدت پوری کرتا اور یہ پیدا ہی نہ ہوتیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37463، ترقيم محمد عوامة 35881)
Hadith No.: 35882 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٤ - حدثنا شبابة بن سوار عن ليث بن سعد عن يزيد عن عراك عن عروة أنه سمع عائشة تقول: يا ليتني لم أخلق (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا: اے کاش کہ میں پیدا ہی نہ کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37464، ترقيم محمد عوامة 35882)
Hadith No.: 35883 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: قالت عائشة: أقلوا الذنوب، فإنكم لن تلقوا اللَّه (بشيء) (١) يشبه قلة الذنوب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم گناہ کم کرو۔ کیونکہ تم ہرگز خدا کو قلت ذنوب کے مشابہ کسی چیز کے ساتھ نہ ملو گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37465، ترقيم محمد عوامة 35883)
Hadith No.: 35884 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن سعيد بن أبي بردة عن أبيه عن الأسود عن عائشة قالت: إنكم (لتدعون) (١) أفضل العبادة: التواضع (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ تم لوگوں نے افضل عبادت یعنی تواضع کو چھوڑ دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37466، ترقيم محمد عوامة 35884)
Hadith No.: 35885 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٧ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن تميم عن عروة بن الزبير قال: كانت عائشة تقسم سبعين ألفا وهي (ترقع) (١) درعها (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ستر ہزار تقسیم کرتی تھیں لیکن اپنے دوپٹہ کو پیوند لگاتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37467، ترقيم محمد عوامة 35885)
Hadith No.: 35886 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن القاسم عن عائشة قالت: من نوقش الحساب يوم القيامة لم يغفر له (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جس سے قیامت کے دن حساب میں مناقشہ کیا گیا تو اس کو معافی نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37468]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37468، ترقيم محمد عوامة 35886)
Hadith No.: 35887 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٦٩ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا أبو عقيل قال: حدثنا إسماعيل ابن أبي خالد قال: حدثني أبو السفر قال: قال عائشة: إن الناس قد ضيعوا أعظم دينهم: الورع (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوالسفر کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: لوگوں نے اپنے دین کا بڑا حصہ یعنی ورع کو ضائع کردیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37469]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37469، ترقيم محمد عوامة 35887)
Hadith No.: 35888 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الرحمن بن (عابس) (١) عن أبيه عن عائشة (قالت) (٢) : ما شبع آل محمد (٣) من طعام بُرٍّ فوق ثلاث (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ آل محمد 5 نے تین دن سے زیادہ گندم کا آٹا سیر ہو کر نہیں کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37470]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37470، ترقيم محمد عوامة 35888)
Hadith No.: 35889 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧١ - [حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة (قالت) (١) : (كنا) (٢) نلبث شهرا ما نستوقد بنار، ما هو إلا التمر والماء] (٣) (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ ہم مہینہ مہینہ اس حالت میں گزارتے کہ ہم آگ نہیں جلاتے تھے۔ کھانا صرف کھجور اور پانی ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37471]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37471، ترقيم محمد عوامة 35889)
Hadith No.: 35890 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٢ - حدثنا ابن نمير عن هشام (بن) (١) عروة عن أبيه عن عائشة قالت: لا يحاسب أحد يوم القيامة إلا دخل الجنة ثم قرأت: ﴿فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ (٧) ⦗٤٠٥⦘ فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ [الانشقاق: ٧ - ٨] ثم قرأت: ﴿يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ﴾ [الرحمن: ٤١] (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جس سے بھی قیامت کے دن حساب نہیں ہوا مگر یہ کہ وہ جنت میں داخل ہوگا پھر آپ رضی اللہ عنہا نے آیات قراءت کیں: { فَأَمَّا مَنْ أُوتِیَ کِتَابَہُ بِیَمِینِہِ فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا } پھر آپ رضی اللہ عنہا نے یہ آیت تلاوت کی: { یُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِیمَاہُمْ فَیُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِی وَالأَقْدَامِ } [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37472]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37472، ترقيم محمد عوامة 35890)
Hadith No.: 35891 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٣ - حدثنا ابن نمير عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: إذا تمنى أحدكم فليكثر (فإنما يسأل) (١) ربه (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جب تم میں سے کوئی تمنا کرے تو اس کو خوب کرنی چاہیے کیونکہ وہ اپنے رب ہی سے سوال کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37473]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37473، ترقيم محمد عوامة 35891)
Hadith No.: 35892 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٤ - حدثنا جعفر بن عون عن مسعر عن حماد (عن) (١) إبراهيم قال: قالت عائشة: وددت أني ورقة من هذا الشجر (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں اس درخت کا پتہ ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37474]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37474، ترقيم محمد عوامة 35892)
Hadith No.: 35893 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٥ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه عن عائشة قالت: لقد توفي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وما في (رفي) (١) شيء يأكله ذو كبد إلا شطر شعير في (رف) (٢) لي (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات اس حالت میں ہوئی کہ میری الماری میں کوئی ایسی چیز نہ تھی جس کو جاندار کھا سکے سوائے چند جو کے جو میری الماری میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37475]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37475، ترقيم محمد عوامة 35893)
Hadith No.: 35894 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني جرير بن حازم قال: سمعت عبد اللَّه بن أبي مليكة قال: سمعت عائشة تقول: يُسلط على الكافر في قبره شجاع أقرع، فيأكل لحمه من رأسه إلى رجليه، ثم يكسى اللحم فيأكل من رجليه إلى رأسه، ثم ⦗٤٠٦⦘ يكسى اللحم (فيأكل) (١) من رأسه إلى رجليه فهو كذلك (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کافر پر اس کی قبر میں اس پر گنجا سانپ مسلط کیا جاتا ہے۔ پس وہ اس کے سر سے لے کر اس کے پاؤں تک گوشت کھالے گا۔ پھر گوشت چڑھایا جائے گا پھر وہ اس کے پاؤں سے اس کے سر تک کھالے گا پھر گوشت چڑھایا جائے گا پھر وہ اس کے سر سے لے کر اس کے پاؤں تک کھالے گا۔ پھر یہی معاملہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37476]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37476، ترقيم محمد عوامة 35894)
Hadith No.: 35895 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا إسماعيل بن أبي خالد عن قيس بن أبي حازم عن (سعد) (١) قال: لقد رأيتنا (نغزو) (٢) مع رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ما لنا زاد إلا (ورق) (٣) الحبلة و (هذا) (٤) (السمر) (٥) حتى إن أحدنا ليضع كما تضع الشاة ما له خلط، ثم أصبحت بنو أسد يعزرونني على الدين لقد خبت إذن وخسر عملي (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت سعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ جہاد کرتے تھے اور ہمارے پاس سبزیوں کے پتوں اور اس کیکر کے علاوہ کوئی زادِ راہ نہیں ہوتا تھا۔ یہاں تک کہ ہم میں سے ایک بکری کے پاخانہ کی طرح پاخانہ کرتا تھا۔ جس میں کوئی پھوک نہیں ہوتا تھا۔ پھر بنو اسد مجھے دین کے معاملہ پر تعزیر کرنے لگے ہیں۔ پھر تو میں خائب ہوں گا اور میرا عمل خسارہ والا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37477]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37477، ترقيم محمد عوامة 35895)
Hadith No.: 35896 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٨ - حدثنا يزيد بن هارون ووكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال الزبير ابن العوام: من استطاع منكم أن يكون له (خبئ) (١) (٢) من عمل صالح فليفعل (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زبیر بن عوام فرماتے ہیں جو شخص تم میں سے نیک عمل کو مخفی رکھ سکے تو اس کو یہ کام کرنا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37478، ترقيم محمد عوامة 35896)
Hadith No.: 35897 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٧٩ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو عن صالح بن إبراهيم (بن) (١) عبد الرحمن بن عوف قال: سألت رجلًا من جهينة قلت: ما بال ⦗٤٠٧⦘ زيد بن خالد الجهني (أنبه) (٢) أصحاب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ذكرا؟ قال: إنه لم (يجر مجراهم) (٣) (فاحتيج إليه) (٤) (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت صالح بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے قبیلہ جہینہ کے ایک آدمی سے سوال کیا۔ زید بن خالد جہنی کا کیا معاملہ ہے؟ (شیخ محمد عوامہ کے مطابق اگلی عبارت کا مفہوم واضح نہیں اور نسخوں میں اضطراب ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37479، ترقيم محمد عوامة 35897)
Hadith No.: 35898 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٣٧٤٨٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس عن جرير أنه قال لقومه وهو يعظهم: ما أنتم إلا كالنعامة (استترت) (١) ، (واتخذوا ظهرًا) (٢) ، فإن لم تجدوا (الظهر (فنعلكم) ) (٣) (٤) ، وإن (دون) (٥) الأرض خرابا يسراها، ثم تتبعها (يمناها) (٦) ، والمحشر هاهنا (وإنا) (٧) بالأثر (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جریر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اپنی قوم کو وعظ کرتے ہوئے فرماتے ہیں تم اس شتر مرغ کی طرح ہو جسے اڑا دیا گیا ہو، تم جانور کی سواری کو لازم پکڑو اگر وہ نہ ملے تو اپنا انتظام کرو۔ اور بیشک خرابی کے اعتبار سے سب سے پہلی زمین بائیں جانب والی ہوگی پھر اس کے بعد پیچھے دائیں جانب والی ہوگی۔ اور محشر یہاں ہوگا اور ہم پیچھے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37480، ترقيم محمد عوامة 35898)