☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا کلام
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کا کلام
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 35875 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٤٥٧ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: حدثنا القاسم عن أبي أمامة قال: من أحب للَّه وأبغض للَّه وأعطى للَّه ومنع للَّه فقد ⦗٤٠١⦘ استكمل الإيمان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص اللہ کے لیے محبت کرے اور اللہ کے لیے نفرت کرے اور اللہ کے لیے دے اور اللہ کے لیے روکے تو تحقیق (اس کا) ایمان کامل ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37457]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37457، ترقيم محمد عوامة 35875)
حدیث نمبر: 35876 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٤٥٨ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا (حريز) (١) قال: حدثنا عبد الرحمن ابن ميسرة الحضرمي قال: سمعت أبا أمامة يقول: لا يدخل النار من هذه الأمة إلا من شرد على اللَّه شراد البعير (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس امت میں سے جہنم میں صرف وہ شخص داخل ہوگا جو اونٹ کے نافرمان ہونے کی طرح خدا کی اطاعت سے نکلے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37458]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37458، ترقيم محمد عوامة 35876)
حدیث نمبر: 35877 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٤٥٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثني (حريز) (١) قال: حدثنا (أبو) (٢) القاسم قال: سمعت أبا أمامة يقول: اقرؤوا القرآن، لا تغرنكم هذه المصاحف المعلقة، فإن اللَّه لا يعذب قلبًا وعى القرآن (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوامامہ کہتے ہیں تم لوگ قرآن کی قراءت کرو۔ تمہیں یہ لٹکے ہوئے قرآنِ مجید کے نسخے دھوکہ میں نہ ڈال دیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسے دل کو عذاب نہیں دے گا جس نے قرآن کو محفوظ کیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37459]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37459، ترقيم محمد عوامة 35877)
حدیث نمبر: 35878 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٤٦٠ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثني (حريز) (١) عن حبيب بن عبيد قال: كان أبو أمامة يحدثنا الحديث كالرجل الذي عليه أن يؤدي ما سمع (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب بن عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ ہمیں اس آدمی کی طرح حدیث بیان کرتے تھے جس پر اپنے سنے ہوئے کی ادائیگی لازم ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37460، ترقيم محمد عوامة 35878)
حدیث نمبر: 35879 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٤٦١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثنا جرير بن حازم قال: حدثني يعلي بن حكيم عن سليمان بن أبي عبد اللَّه المدني قال: كان أبو أمامة الباهلي صاحب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قد أحقب (١) (رداءه) (٢) خلفه على رحله، فسمعت ابن عمر يقول: من سره أن ينظر إلى رجل حاج فلينظر إلى أبي أمامة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلیمان بن ابی عبد اللہ مدنی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی حضرت ابوامامہ باہلی نے اپنی چادر کو اپنی سواری کے پیچھے ٹیک بنایا ہوا تھا تو میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا جو شخص کسی حاجی کی طرف دیکھ کر خوشی محسوس کرتا ہے تو اس کو ابوامامہ کی طرف دیکھنا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37461، ترقيم محمد عوامة 35879)