☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجدوں کو لازم پکڑنے کے بارے میں روایات
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الزهد← مسجدوں کو لازم پکڑنے کے بارے میں روایات
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 35753 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٣ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن رجل عن محمد بن واسع قال: قال أبو الدرداء لابنه: يا بني ليكن المسجد بيتك، فإني سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم-يقول:"المساجد بيوت المتقين"، فمن يكن المسجد بيته يضمن (١) له الروح والرحمة والجواز على الصراط إلى الجنة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن واسع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سے کہا اے میرے بیٹے! مسجد تیرا گھر ہونا چاہیے۔ کیونکہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”مسجدیں متقی لوگوں کا گھر ہیں۔ پس جس کا گھر مسجد ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے رحمت و خوشی کا ضامن ہوتا ہے اور جنت کی طرف کے راستہ کے عبور کا ضامن ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37333، ترقيم محمد عوامة 35753)
حدیث نمبر: 35754 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن مطرف أبو غسان عن زيد ابن أسلم عن عطاء بن يسار عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من غدا إلى المسجد أو راح إلى المسجد أعد اللَّه له في الجنة نزلا كلما غدا أو راح" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص صبح کو مسجد کی طرف جائے یا شام کو مسجد کی طرف جائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں مہمانی تیاری کرتے ہیں جب بھی وہ صبح شام مسجد کی طرف جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37334، ترقيم محمد عوامة 35754)
حدیث نمبر: 35755 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا عيينة بن عبد الرحمن عن أيوب ابن موسى عن أبي حازم عن سعيد بن المسيب قال: إن للمساجد من عباد اللَّه أوتادا ⦗٣٦٠⦘ جلساؤهم الملائكة فإذا فقدوهم سألوا عنهم، فإن كانوا مرضى عادوهم، وإن كانوا في حاجة أعانوهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ کے بندوں میں سے کچھ لوگ مسجدوں کے کھونٹے ہوتے ہیں۔ فرشتے ان کے ہم نشین ہوتے ہیں۔ پس فرشتے جب ان کو گم پاتے ہیں تو ان کے بارے میں پوچھتے ہیں پھر اگر وہ بیمار ہوں تو فرشتے ان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر وہ کسی ضرورت میں مصروف ہوتے ہیں تو فرشتے ان کی معاونت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37335، ترقيم محمد عوامة 35755)
حدیث نمبر: 35756 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٦ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن الأعمش عن عبد الرحمن بن معقل قال: كنا نتحدث أن المسجد حصن حصين من الشيطان.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبدالرحمن بن معقل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم یہ بات باہم بیان کرتے تھے کہ مسجد، شیطان سے بچنے کے لیے ایک مضبوط قلعہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37336، ترقيم محمد عوامة 35756)
حدیث نمبر: 35757 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن إسحاق قال: حدثني عمي موسى بن يسار أن سلمان كتب إلى أبي الدرداء: إن في ظل العرش رجلًا قلبه معلق في المساجد من حبها (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو خط میں تحریر فرمایا: بیشک عرش کے سایہ میں وہ آدمی (بھی) ہوگا جس کا دل مسجد کی محبت کی وجہ سے مسجد میں اٹکا ہوا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37337، ترقيم محمد عوامة 35757)
حدیث نمبر: 35758 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٨ - حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن الوليد بن (العيزار) (١) عن عمرو بن ميمون عن عمر قال: المساجد بيوت اللَّه في الأرض وحق على المزور أن يكرم زائره (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مسجدیں زمین میں اللہ کے گھر ہیں اور جس کی زیارت کی جائے اس پر یہ بات حق ہوتی ہے کہ وہ اپنی زیارت کرنے والے کا اکرام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37338، ترقيم محمد عوامة 35758)
حدیث نمبر: 35759 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٣٩ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا (حريز) (١) (عن) (٢) عبد الرحمن ابن أبي عوف عن عبد الرحمن بن مسعود الفزاري عن أبي الدرداء قال: ما من رجل يغدو إلى المسجد لخير يتعلمه أو يعلمه إلا كتب (٣) له أجر ⦗٣٦١⦘ مجاهد، لا (ينقلب) (٤) إلا مغانما (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو کوئی آدمی بھی مسجد کی طرف کسی خیر کو سیکھنے یا سکھانے کے لیے جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے مجاہد کا ثواب لکھتے ہیں جو مال غنیمت لے کر ہی لوٹتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37339، ترقيم محمد عوامة 35759)
حدیث نمبر: 35760 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٤٠ - حدثنا (حفص) (١) بن غياث عن عاصم عن أبي عثمان عن سلمان قال: من توضأ فأحسن الوضوء (ثم) (٢) (أتى) (٣) المسجد ليصلي فيه كان زائر اللَّه، وحق على المزور أن يكرم زائره (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص وضو کرتا ہے اور خوب اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر مسجد کو آتا ہے تاکہ مسجد میں نماز پڑھے تو یہ شخص اللہ تعالیٰ کا زائر ہوتا ہے اور جس کی زیارت کی جائے اس پر یہ حق ہے کہ وہ اپنے زائر کا اکرام کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37340، ترقيم محمد عوامة 35760)
حدیث نمبر: 35761 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٧٣٤١ - حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن سعيد (بن أبي سعيد) (١) عن عمر بن أبي (بكر) (٢) عن أبيه عن كعب (الأحبار) (٣) قال: أجد في كتاب اللَّه: ما من عبد مؤمن يغدو إلى المسجد ويروح، لا يغدو (أو) (٤) لا يروح إلا ليتعلم خيرا أو يعلمه أو يذكر اللَّه أو يُذكر به إلا مثله في كتاب اللَّه كمثل المجاهد في سبيل اللَّه، (واللَّه تعالى أعلم) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کعب احبا رسے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے خدا کی کتاب میں پایا کہ جو کوئی بندہ مومن، صبح وشام کو مسجد کی طرف جاتا ہے اور اس کا صبح وشام مسجد کی طرف جانا صرف خیر کو سیکھنے یا سکھانے کے لیے ہوتا ہے یا خدا کے ذکر وفکر کے لیے ہوتا ہے تو اس کی مثال خدا کی کتاب میں مجاہد فی سبیل اللہ کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37341، ترقيم محمد عوامة 35761)