☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(كلام علي) بن أبي طالب ﵁
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب الزهد← (كلام علي) بن أبي طالب ﵁
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 21
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 35636 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢١٤ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن إسماعيل وسفيان عن زبيد بن الحارث عن رجل من بني عامر قال: قال علي: إنما أخاف عليكم اثنتين: طول الأمل واتباع الهوى، فإن طول الأمل ينسي الآخرة، وإن اتباع الهوى يصد عن الحق، وإن الدنيا قد ترحلت مدبرة، وأن الآخرة مقبلة، ولكل واحدة منهما بنون فكونوا من أبناء الآخرة فإن اليوم عمل ولا حساب، وغدا حساب ولا عمل (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
بنو عامر کے ایک صاحب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے تم پر صرف دو چیزوں کا خوف ہے۔ لمبی امید، اور خواہشات کی پیروی۔ کیونکہ امید کا لمبا ہونا آخرت کو بھلا دیتا ہے۔ اور خواہشات کی اتباع، حق بات سے رکاوٹ بن جاتی ہے۔ یقینا دنیا پیٹھ پھیر کر کوچ کرجاتی ہے اور آخرت آرہی ہے۔ اور ان میں سے ہر ایک کے بیٹے ہیں۔ پس تم لوگ آخرت کے بیٹے بنو۔ پس آج عمل ہے، حساب نہیں ہے اور کل حساب ہوگا عمل نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37214]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37214، ترقيم محمد عوامة 35636)
حديث رقم: 35637 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢١٥ - حدثنا حفص عن إسماعيل بن أبي خالد عن (زبيد) (١) عن المهاجر العامري عن علي بمثله (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مہاجر عامری بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایسی روایت کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37215]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37215، ترقيم محمد عوامة 35637)
حديث رقم: 35638 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢١٦ - حدثنا ابن علية عن ليث عن الحسن قال: قال علي: طوبى لكل عبد نؤمة (١) عرف الناس ولم يعرفه الناس، وعرفه اللَّه منه برضوان، أولئك مصابيح الهدى، يجلي عنهم كل فتنة مظلمة، ويدخلهم اللَّه في رحمته، ليس أولئك بالمذاييع (٢) البذر ولا بالجفاة المرائين (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہر غیر معروف آدمی کے لیے بشارت ہے جو لوگوں کو تو پہچانتا ہے لیکن لوگ اس کو نہیں پہچانتے۔ اور اللہ تعالیٰ اس کو اپنی رضا کے ساتھ پہچانتے ہیں۔ یہی لوگ ہدایت کے چراغ ہیں۔ ان سے ہر اندھیرا فتنہ دور کردیا جاتا ہے اور ان کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے۔ یہ لوگ کے راز ظاہر کرنے والے نہیں ہوتے اور نہ جفا کرنے اور ریا کاری کرنے والے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37216]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37216، ترقيم محمد عوامة 35638)
حديث رقم: 35639 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢١٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن طلحة عن زبيد قال: قال علي: خير الناس هذا النمط الأوسط يلحق بهم التالي (١) ، ويرجع إليهم الغالي (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: لوگوں میں سے بہترین یہ درمیانے لوگ ہیں۔ پیچھے والے ان سے مل جاتے ہیں اور آگے والے ان کی طرف لوٹ آتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37217]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37217، ترقيم محمد عوامة 35639)
حديث رقم: 35640 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢١٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إياس بن أبي تميمة قال: سمعت عطاء بن أبي (رياح) (١) قال: كان علي بن أبي طالب إذا بعث سرية (ولى) (٢) أمرها رجلا فأوصاه فقال: أوصيك بتقوى اللَّه، لا بد لك من لقائه، ولا منتهى لك دونه، وهو يملك الدنيا والآخرة، وعليك بالذي يقربك إلى اللَّه، فإن (فيما) (٣) عند اللَّه خلفا من (الدنيا) (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب جب کوئی سریہ روانہ فرماتے تو اس پر کسی آدمی کو متولی بناتے اور اس کو وصیت کرتے۔ فرماتے: میں تمہیں اللہ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ تمہیں اللہ سے ضرور ملنا ہے اور اس سے پیچھے تمہارے لیے منتہی کوئی نہیں ہے۔ وہی دنیا، آخرت کا مالک ہے اور تم ضرور وہ کام کرو جو تمہیں اللہ کے قریب کرے کیونکہ جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ دنیا کے مال کا بھی خلیفہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37218]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37218، ترقيم محمد عوامة 35640)
حديث رقم: 35641 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢١٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن عثمان الثقفي عن زيد بن وهب أن (ابن) (١) نعجة عاتب عليا في لباسه فقال: يقتدي به المؤمن ويخشع (القلب) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن وہب سے روایت ہے کہ نعجہ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لباس کے بارے میں اعتراض کیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مومن اقتداء کرتا ہے اور قلب خشوع کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37219]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37219، ترقيم محمد عوامة 35641)
حديث رقم: 35642 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٠ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن (أبي) (١) صالح الذي كان يخدم أم كلثوم ابنة علي قال: دخلت على أم كلثوم وهي تمشط وستر (بينها وبيني) (٢) ، فجلست أنتظرها حتى تأذن لي، فجاء حسن وحسين (فدخلا عليها) (٣) وهي (تمشط) (٤) فقالا: ألا تطعمون أبا صالح شيئا؟ قالت: بلى قال: فأخرجوا قصعة فيها مرق بحبوب، (فقلت) (٥) : أتطعموني هذا وأنتم أمراء؟ فقالت أم كلثوم: يا أبا صالح فكيف لو رأيت أمير المؤمنين وأتي بأترنج، فذهب حسن أو حسين يتناول منه أترنجة فنزعها من يده ثم أمر به فقسم (٦) .
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37220، ترقيم محمد عوامة 35642)
حديث رقم: 35643 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢١ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا الأعمش عن عمرو بن مرة عن أبي (البختري) (١) قال: قال علي لأمه فاطمة بنت أسد: اكفي فاطمة بنت رسول اللَّه (٢) ⦗٣٢٣⦘ الخدمة خارجا: سقاية الماء والحاجة، و (تكفيك) (٣) العمل في البيت: العجن والخبز والطحن (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوالبختری سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی والدہ فاطمہ بنت اسد سے کہا۔ آپ فاطمہ بنت محمد 5 کو باہر کی خدمت پانی لانا وغیرہ سے کافی ہوجائیں۔ وہ آپ کو گھر کے کام سے آٹا گوندھنا، روٹی پکانا اور چکی چلانا وغیرہ سے کفایت کرلیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37221]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37221، ترقيم محمد عوامة 35643)
حديث رقم: 35644 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن مجالد عن الشعبي عن الحارث عن علي قال: أهديت فاطمة ليلة أهديت إلي وما تحتنا إلا جلد كبش (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جس رات حضرت فاطمہ مجھے ہدیہ کی گئیں اس رات ہمارے نیچے صرف مینڈھے کی کھال تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37222]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37222، ترقيم محمد عوامة 35644)
حديث رقم: 35645 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس عن أبي إسحاق قال: قال علي: (كلمات) (١) لو رحلتم المطي فيهن لأنضيتموهن قبل أن تدركوا مثلهن: لا يرج عبد إلا ربه، ولا يخف إلا ذنبه، (ولا يستحيي من لا يعلم أن يتعلم) (٢) ، ولا يستحي عالم إذا سئل عما (لا) (٣) يعلم أن يقول: اللَّه أعلم، (واعلموا) (٤) أن منزلة الصبر من الإيمان كمنزلة الرأس من الجسد، فإذا ذهب الرأس ذهب الجسد، وإذا ذهب الصبر ذهب الإيمان (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابواسحاق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: چند باتیں ایسی ہیں کہ اگر تم سواریوں کو چلاؤ تو تم ان باتوں کی مثل پانے سے قبل سواریوں کو ہلاک وفنا کردو گے۔ بندہ اپنے پروردگار کے سوا کسی سے امید نہ رکھے۔ بندہ صرف اپنے گناہ سے ڈرے۔ جو آدمی نہ جانتا ہو وہ جاننے سے حیا نہ کرے اور جب آدمی سے غیر معلوم بات کا سوال ہو تو اس کو اللہ اعلم کہنے سے حیا نہیں آنی چاہیے۔ اور یہ بات جان لو کہ صبر کا ایمان میں وہی مقام ہے جو جسم میں سر کا ہے۔ پس جب سر چلا جاتا ہے تو جسم چلا جاتا ہے اور جب صبر چلا جاتا ہے تو ایمان چلا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37223، ترقيم محمد عوامة 35645)
حديث رقم: 35646 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عمرو بن قيس عن عدي بن ثابت قال: (أتي) (١) علي (بطست خوان) (٢) فالوذج فلم يأكل منه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عدی بن ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس دستر خوان پر فالودہ کا طشت لایا گیا تو آپ نے اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37224، ترقيم محمد عوامة 35646)
حديث رقم: 35647 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٥ - حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن عمرو بن كثير الحنفي عن علي قال: اكظموا الغيظ وأقلوا الضحك لا تمجه القلوب (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں غصہ کو قابو کرو اور ہنسی کو کم کرو دل اس کو گوارا نہیں کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37225، ترقيم محمد عوامة 35647)
حديث رقم: 35648 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٦ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن بن أبي هذيل قال: رأيت على علي قميصا، كمه إذا أرسله بلغ نصف ساعده، وإذا مده لم يجاوز ظفره (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابوالہذیل سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر ایک قمیص دیکھی جس کی آستین جب آپ چھوڑتے تو آپ کی نصف کلائی تک پہنچتی اور جب آپ اس کو کھینچتے تو آپ کے ناخن کو تجاوز نہ کرتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37226، ترقيم محمد عوامة 35648)
حديث رقم: 35649 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٧ - حدثنا عيسى بن (يونس) (١) عن أبي بكر بن أبي مريم عن ضمرة (بن حبيب) (٢) قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم على ابنته فاطمة بخدمة البيت، وقضى على علي بما كان خارجًا (من) (٣) البيت (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ضمرہ بن حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بیٹی پر گھر کے کام کاج کا فیصلہ فرمایا تھا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ پر گھر سے باہر والا کام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37227]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37227، ترقيم محمد عوامة 35649)
حديث رقم: 35650 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٨ - حدثنا أبو معاوية عن ليث عن مجاهد عن عبد اللَّه بن سخبرة عن علي قال: ما أصبح بالكوفة أحد إلا ناعما، وإن أدناهم منزلة من يأكل البر ويجلس في الظل ويشرب من ماء الفرات (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو بھی کوفہ میں ہے وہ ناز ونعم والا ہے۔ اور ان میں سے کم تر درجہ کا آدمی بھی گندم کھاتا ہے، سایہ میں بیٹھتا ہے اور فرات کا پانی پیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37228، ترقيم محمد عوامة 35650)
حديث رقم: 35651 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٢٩ - حدثنا أبو معاوية قال: حدثنا أبو حيان عن مجمع عن إبراهيم التيمي عن يزيد بن شريك قال: خرج عليٌّ (ذات) (١) يوم بسيفه فقال: من (يبتاع) (٢) مني ⦗٣٢٥⦘ سيفي هذا، فلو كان عندي ثمن إزار ما بعته (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت یزید بن شریک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن اپنی تلوار لے کر نکلے اور فرمایا: کون مجھ سے میری یہ تلوار خریدے گا؟ اگر میرے پاس ازار کے پیسے ہوتے میں یہ تلوار نہ بیچتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37229، ترقيم محمد عوامة 35651)
حديث رقم: 35652 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٣٠ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عثمان (١) أبي اليقطان عن زاذان عن علي: ﴿إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ﴾ [المدثر: ٣٩] قال: هم أطفال المسلمين (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زاذان، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے … {إِلاَّ أَصْحَابَ الْیَمِینِ }… کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ یہ مسلمانوں کے بچے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37230]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37230، ترقيم محمد عوامة 35652)
حديث رقم: 35653 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٣١ - حدثنا أبو أسامة عن الحسن بن الحكم النخعي قال: حدثتني أمي عن أم عثمان أم ولد لعلي قال: جئت عليا وبين يديه قرنفل (مكبوب) (١) في الرحبة فقلت: يا أمير المؤمنين هب لابنتي من هذا القرنفل قلادة، فقال: هكذا، (ونقد) (٢) بيديه: (أدني) (٣) درهما جيدا، فإنما هذا مال المسلمين، وإلا فاصبري حتى يأتينا حظنا (٤) فنهب لابنتك منه زيادة (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ام ولد، ام عثمان سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور ان کے سامنے صحن میں لونگ کا ڈھیر تھا۔ میں نے عرض کیا: اے امیر المومنین! اس لونگ میں سے ایک ہار میری بیٹی کو ہدیہ کردیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یوں فرمایا اور اپنے دونوں ہاتھوں سے ٹھونکا۔ ایک عمدہ درہم قریب کرو کیونکہ یہ مسلمانوں کا مال ہے۔ بصورت دیگر صبر کر یہاں تک کہ اس میں سے ہمیں ہمارا حصہ مل جائے پھر ہم اس میں سے تمہاری بیٹی کو ہدیہ کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37231، ترقيم محمد عوامة 35653)
حديث رقم: 35654 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٣٢ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: مثل الذي جمع الإيمان والقرآن مثل الأترنجة الطيبة ( (الريح) (٢) الطيبة) (٣) الطعم، ⦗٣٢٦⦘ ومثل الذي لم يجمع الإيمان ولم يجمع القرآن متل الحنظلة خبيثة الريح وخبيثة الطعم (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جو شخص قرآن اور ایمان کو جمع کرتا ہے اس کی مثال مالٹے کی طرح ہے جس کا ذائقہ بھی عمدہ اور خوشبو بھی عمدہ۔ اور جو شخص ایمان کو اور قرآن کو جمع نہیں کرتا اس کی مثال حنظل کی طرح ہے۔ ذائقہ بھی برا، بو بھی بری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37232، ترقيم محمد عوامة 35654)
حديث رقم: 35655 مصنف ابن أبي شيبة
٣٧٢٣٣ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني عبد اللَّه بن محمد بن عمر بن علي قال: حدثني أبي قال: قيل لعلي: ما شأنك يا أبا حسن (جاورت) (١) المقبرة؟ قال: إني أجدهم جيران صدق، (يكفون) (٢) السيئة ويذكرون الآخرة (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا اے ابوالحسن! کیا بات ہے کہ آپ قبرستان والوں کی مجاورت کرتے ہو؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے انہیں سچا دوست پایا ہے۔ یہ برائی سے روکتے اور آخرت یاد دلاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37233، ترقيم محمد عوامة 35655)