☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في أمر القادسية وجلولاء
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البعوث والسرايا← في أمر القادسية وجلولاء
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 47
صفحة 2 من 3
حديث رقم: 34452 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٣ - وذكر أبو بكر بن عياش في قوله: ﴿فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ﴾ [المائدة: ٥٤] ، قال: أهل القادسية.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عیاش قرآن مجید کی آیت { فَسَوْفَ یَأْتِی اللَّہُ بِقَوْمٍ یُحِبُّہُمْ وَیُحِبُّونَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد قادسیہ والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36023]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36023، ترقيم محمد عوامة 34452)
حديث رقم: 34453 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٤ - حدثنا أبو أسامة عن (مسعر) (١) عن أبي بكر بن عمرو بن عتبة قال: كتب عمر إلى (سعد) (٢) وغيره من أمراء الكوفة: أما بعد فقد جاءني ما بين (العذيب) (٣) وحلوان، وفي ذلكم ما يكفيكم إن اتقيتم وأصلحتم، قال: وكتب: اجعلوا بينكم وبين العدو (مفازة) (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن عمرو بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت سعد اور کوفہ کے دوسرے امراء کو خط لکھا کہ میرے پاس عذیب اور حلوان کے درمیان کا علاقہ آیا ہے۔ یہ تمہارے لئے کافی ہے اگر تم تقویٰ اختیار کرو اور درستی سے چلو۔ اور اپنے اور اپنے دشمنوں کے درمیان خلا رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36024]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36024، ترقيم محمد عوامة 34453)
حديث رقم: 34454 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا مسعر عن عون (بن) (١) عبد اللَّه قال: مرَّ على رجل يوم القادسية وقد انتثر بطنه أو قصبه، قال لبعض من مر عليه: ضم إلي (منه) (٢) ، أدنو قيد رمح أو رمحين في سبيل اللَّه، قال: فمر عليه وقد فعل.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عون بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ایک مسلمان مجاہد کاپیٹ پھٹ گیا تھا اور اس کی انتڑیاں باہرنکل آئی تھیں۔ اس نے اپنے پاس سے گزرنے والے ایک شخص سے کہا کہ میری انتڑیوں کو اندرکردو اور مجھے چلاؤ تاکہ میں اللہ کے راستے میں تھوڑا اور آگے بڑھ سکوں۔ چناچہ اس آدمی نے ایسا ہی کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36025]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36025، ترقيم محمد عوامة 34454)
حديث رقم: 34455 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٦ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق قال: رأيت أصحاب عبيد يشربون نبيذ القادسية وفيهم عمرو بن ميمون.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے عبید کے ساتھیوں کو دیکھا کہ وہ قادسیہ کی نبیذ پی رہے تھے اور ان میں عمرو بن میمون بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36026]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36026، ترقيم محمد عوامة 34455)
حديث رقم: 34456 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٧ - حدثنا حميد (عن) (١) (حسن) (٢) عن مطرف عن بعض أصحابه قال: اشترى طلحة بن (عبيد اللَّه) (٣) أرضًا من (النشاستج) (٤) (نشاستج) (٥) بني طلحة، هذا الذي عند (السيلحين) (٦) فأتى عمر فذحص ذلك له فقال: إني اشتريت أرضا معجبة، فقال (٧) عمر: ممن اشتريتها؟ أمن أهل الكوفة؟ قال: اشتريتها من أهل القادسية، قال طلحة: وكيف (أشتريها) (٨) من أهل القادسية كلهم؟ قال: إنك لم تصنع شيئًا، إنما هي فيء (٩) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مطرف نقل کرتے ہیں کہ حضرت طلحہ بن عبید اللہ نے کوفہ میں سیلحین سے زمین کا ایک ٹکڑا خریدا۔ پھر وہ حضرت عمر کے پاس آئے اور ان سے اس کا تذکرہ کیا اور فرمایا کہ میں نے ایک عمدہ اور خوبصورت زمین خریدی ہے۔ حضرت عمر نے پوچھا کہ تم نے کس سے خریدی ہے؟ کوفہ والوں سے؟ کیا تم نے قادسیہ والوں سے خریدی ہے؟ حضرت طلحہ نے کہا کہ میں نے تمام قادسیہ والوں سے خریدی ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم نے کچھ نہیں کیا یہ تو مال غنیمت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36027]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36027، ترقيم محمد عوامة 34456)
حديث رقم: 34457 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن عن ليث عمن يذكر أن أهل القادسية رغموا الأعاجم حتى قاتلوا ثلاثة أيام.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ قادسیہ کے مجاہدین نے عجمیوں کو مقابلے کی دعوت دی اور ان سے تین دن تک لڑائی کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36028]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36028، ترقيم محمد عوامة 34457)
حديث رقم: 34458 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن هلال بن يساف عن (ربيع) (١) ابن عميلة عن حذيفة قال: اختلف رجل من أهل الكوفة ورجل من أهل الشام فتفاخرا، فقال الكوفي: نحن أصحاب يوم القادسية ويوم كذا وكذا، وقال الشامي: نحن أصحاب يوم اليرموك ويوم كذا ويوم كذا، فقال حذيفة: كلاكما لم يشهده اللَّه هُلكَ عاد وثمود، ولم (يؤامره) (٢) اللَّه فيهما إذا (أهلكهما) (٣) ، وما من قرية (أحرى) (٤) أن (تدفع) (٥) عظيمة (عنها) (٦) يعني الكوفة (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ربیع بن عمیلہ فرماتے ہیں کہ کوفہ اور شام کے دو آدمیوں کا باہم مناظرہ ہوا، کوفی نے کہا کہ ہم قادسیہ کی جنگ میں شریک ہونے والے ہیں اور فلاں فلاں لڑائی لڑنے والے ہیں۔ شامی نے کہا کہ ہم نے یرموک کی لڑائی لڑی ہے اور فلاں فلاں لڑائی میں شریک ہوئے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ تم میں سے کسی نے وہ وقت نہیں دیکھا جب اللہ تعالیٰ نے قوم عاد اور قوم ثمودکو ہلاک کیا تھا۔ جب اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کیا تو ان کی ایک دوسرے پر افضلیت کو نہیں دیکھا تھا۔ کوفہ کی بستی سے بڑھ کر کوئی بستی ایسی نہیں جسے کوئی بڑی ذمہ داری سونپی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36029]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36029، ترقيم محمد عوامة 34458)
حديث رقم: 34459 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا أبو عوانة (١) عن جرير بن (رياح) (٢) عن أبيه أنهم أصابوا قبرا بالمدائن، فوجدوا فيه رجلًا عليه ثياب منسوجة بالذهب، ووجدوا معه مالًا، فأتوا به عمار بن ياسر فكتب فيه إلى عمر بن الخطاب فكتب إليه عمر: أن أعطهم ولا تنزعه (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ریاح فرماتے ہیں کہ مسلمان مجاہدین کو مدائن میں ایک قبر ملی، جس میں ایک آدمی تھا جس کے بدن پر سونے کی تاروں والے کپڑے اور بہت سا مال تھا۔ مجاہدین اسے حضرت عمار بن یاسر کے پاس لائے۔ حضرت عمار نے اس بارے میں حضرت عمر بن خطاب کو خط لکھا۔ حضرت عمر نے انہیں حکم دیا کہ یہ سارا مال مجاہدین کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36030]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36030، ترقيم محمد عوامة 34459)
حديث رقم: 34460 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣١ - حدثنا حفص عن الشيباني عن محمد بن عبيد اللَّه أن عمر استعمل السائب بن الأقرع على المدائن، فبينما هو في مجلسه إذ أتي (بتمثال) (١) من صفر، كأنه رجل قائل بيديه هكذا -وبسط يديه وقبض بعض أصابعه- فقال: هذا لي، هذا مما أفاء اللَّه علي، فكتب فيه (إلى) (٢) عمر، فقال عمر: أنت عامل من عمال المسلمين، فاجعله في بيت مال المسلمين (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے سائب بن اقرع کو مدائن کا حاکم بنایا۔ ایک دن وہ اپنی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ان کے پاس تانبے کا ایک تھال لایا گیا جو آدمی کے ہاتھ کی شکل کا بنا ہوا تھا۔ سائب بن اقرع نے اس تھال میں ہاتھ ڈالا اور ایک مٹھی بھر کر کہا کہ یہ میرا ہے یہ اللہ نے مجھے عطا کیا ہے۔ پھر انہوں نے اس بارے میں حضرت عمر کو خط لکھا تو حضرت عمر نے فرمایا کہ تم تو محض مسلمانوں کے ایک گورنر ہو، یہ سب کچھ مسلمانوں کے بیت المال میں جمع کرادو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36031]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36031، ترقيم محمد عوامة 34460)
حديث رقم: 34461 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٢ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن حماد بن سلمة عن سماك عن النعمان ابن حميد أن عمارًا أصاب مغنمًا فقسم بعضه وكتب (يعتذر) (١) إلى عمر يشاوره قال: (تبايع) (٢) الناس إلى قدوم الراكب (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت نعمان بن حمید فرماتے ہیں کہ حضرت عمار کو کچھ مال غنیمت ملا اور اس کا کچھ حصہ آپ نے تقسیم کردیا۔ پھر انہوں نے حضرت عمر سے معذرت کرنے اور مشورہ لینے کے لئے حضرت عمر کو خط لکھا۔ آپ نے فرمایا کہ سوار کے آنے تک لوگوں کو روکے رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36032]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36032، ترقيم محمد عوامة 34461)
حديث رقم: 34462 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا إسماعيل عن شبل بن عوف كان من أهل القادسية وكان يصفر لحيته (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل فرماتے ہیں کہ شبل بن عوف اہل قادسیہ میں سے ہیں اور داڑھی کو زرد کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36033]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36033، ترقيم محمد عوامة 34462)
حديث رقم: 34463 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن سماك عن (ملحان بن سليمان ابن ثروان) (١) قال: كان سلمان أمير المدائن، فإذا كان يوم الجمعة قال: يزيد ⦗٣٤⦘ قم فذكر قومك (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمان مدائن کے امیر تھے۔ جمعے کے دن وہ فرماتے کہ اے زید اٹھو اور اپنی قوم کو نصیحت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36034]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36034، ترقيم محمد عوامة 34463)
حديث رقم: 34464 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٥ - حدثنا عفان قال: ثنا أبو هلال عن قتادة عن أنس قال: كان على ابن أم مكتوم يوم القادسية (درع) (١) سابغ (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں ابن ام مکتوم پر ایک لمبی چادر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36035]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36035، ترقيم محمد عوامة 34464)
حديث رقم: 34465 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٦ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين عن محارب بن دثار عن ابن عمر قال: اختلفت أنا وسعد بالقادسية في المسح على الخفين (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنگ قادسیہ میں میرے اور حضرت سعد کے درمیان موزوں پر مسح کے بارے میں اختلاف ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36036]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36036، ترقيم محمد عوامة 34465)
حديث رقم: 34466 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٧ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن منصور عن إبراهيم قال: فر رجل من القادسية أو مهران أو بعض تلك المشاهد، فأتى عمر فقال: إني قد هلكت فررت، فقال عمر: كلا أنا فئتك (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی قادسیہ یا مہران کی جنگ سے فرار ہوا اور حضرت عمر کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ میں ہلاک ہوگیا، میں میدانِ جنگ سے فرار ہوگیا۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا ہرگز نہیں میں تمہاری مدد کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36037]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36037، ترقيم محمد عوامة 34466)
حديث رقم: 34467 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٨ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي قال: ثنا الوليد عن سماك بن حرب قال: أدركت ألفين من بني أسد قد شهدوا القادسية في ألفين ألفين، و (كانت) (١) راياتهم في يد سماك صاحب المسجد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سماک بن حرب فرماتے ہیں کہ بنو اسد کے دو ہزار لوگ قادسیہ کی لڑائی میں شریک تھے اور ان کے جھنڈے مسجد والے سماک کے ہاتھ میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36038]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36038، ترقيم محمد عوامة 34467)
حديث رقم: 34468 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الأحول قال: (سأل) (١) (صبيح) (٢) أبا عثمان النهدي وأنا أسمع فقال له: هل أدركت النبي صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: نعم، أسلمت على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وأديت إليه ثلاث صدقات ولم ألقه، وغزوت على ⦗٣٥⦘ عهد عمر غزوات، شهدت فتح القادسية وجلولاء (وتستر) (٣) ونهاوند واليرموك وآذربيجان ومهران ورستم، فكنا نأكل السمن ونترك الودك، فسألته عن الظروف، فقال: لم نكن نسأل عنها -يعني طعام المشركين (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ صبیح نے ابو عثمان نہدی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں اسلام لایا تھا اور تین مرتبہ آپ کی طرف زکوٰۃ بھی بھجوائی تھی، لیکن میری حضور سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مختلف لڑائیوں میں حصہ لیا، میں قادسیہ، جلولائ، تستر، نہاوند، یرموک، آذربائیجان، مہران اور رستم کی لڑائی میں شریک رہا۔ ہم چربی کھایا کرتے تھے اور تیل چھوڑ دیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے مشرکین کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے بارے میں سوال نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36039، ترقيم محمد عوامة 34468)
حديث رقم: 34469 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٤٠ - حدثنا عائذ بن حبيب عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم قال: ضرب يوم القادسية للعبيد بسهامهم كما ضرب للأحرار (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں قادسیہ میں آزاد لوگوں کی طرح غلاموں کو بھی حصہ دیا گیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36040]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36040، ترقيم محمد عوامة 34469)
حديث رقم: 34470 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٤١ - حدثنا الفضل بن دكين عن جعفر عن ميمون قال: لما جاء وفد القادسية حبسهم ثلاثة أيام لم يأذن لهم، ثم أذن لهم، قال: يقولون: التقينا فهزمنا، بل اللَّه الذي هزم وفتح (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت میمون فرماتے ہیں کہ جب قادسیہ کا وفد آیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تین دن تک انہیں ملاقات کی اجازت نہ دی، پھر انہیں اجازت دی تو فرمایا کہ تم کہتے ہو کہ ہم لڑے اور ہم نے دشمن کو شکست دی حالانکہ فتح اور شکست دینے والا تو اللہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36041]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36041، ترقيم محمد عوامة 34470)
حديث رقم: 34471 مصنف ابن أبي شيبة
٣٦٠٤٢ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا الصلت بن بهرام حدثنا (جميع) (١) بن عمير (التيمي) (٢) عن عبد اللَّه بن عمر قال: شهدت جلولاء فابتعت من الغنائم بأربعين ألفًا، فقدمت بها على عمر فقال: ما هذا؟ قلت: ابتعت من الغنائم بأربعين ألفًا، فقال: يا صفية (احفظي) (٣) بما قدم به عبد اللَّه (بن عمر) (٤) ، عزمت عليك أن تخرجي منه شيئًا، قالت: يا أمير المؤمنين، وإن كانت غير طيب، قال: ذاك لك، ⦗٣٦⦘ قال: فقال لعبد اللَّه بن عمر: أرأيت (لو) (٥) انطلق بي إلى النار أكنت (مفتدي) (٦) ، قلت: نعم ولو بكل شيء أقدر عليه، قال: فإني كأنني شاهدك يوم جلولاء وأنت تبايع (الناس) (٧) ويقولون: هذا عبد اللَّه بن عمر صاحب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم وابن أمير المؤمنين وأكرم أهله عليه، و (أنت) (٨) كذلك قال: فإن (يرخصوا) (٩) عليك بمائة أحب إليهم من أن يغلوا عليكم بدرهم، وإني (مخاصم) (١٠) ، وسأعطيك من الربح أفضل ما يربح رجل من قريش، أعطيك ربح الدرهم (درهمًا) (١١) ، قال: فخلى علي سبعة أيام ثم دعا التجار فباعه بأربعمائة ألف، فأعطاني ثمانين ألفا، وبعث بثلاثمائة ألف وعشرين ألفا إلى سعد، فقال: اقسم هذا المال بين الذين شهدوا الوقعة، فإن كان (مات فيهم) (١٢) أحد فابعث بنصيبه إلى ورثته (١٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں جلولاء کی جنگ میں شریک ہوا اور میں نے مال غنیمت سے چالیس ہزار حاصل کئے۔ پھر میں نے وہ حضرت عمر کی خدمت میں پیش کئے، انہوں نے پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ میں نے کہا کہ میں نے مال غنیمت سے حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ اے صفیہ! جو چیز عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما لائے ہیں اس کی حفاظت کرو۔ میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم نے اس میں سے کچھ نہیں نکالنا۔ انہوں نے کہ اے امیر المومنین! اگر کوئی چیز غیر طیب ہو تو؟ حضرت عمر نے فرمایا کہ وہ تمہارے لئے ہے۔ (٢) پھر حضرت عمر نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے فرمایا کہ اگر مجھے آگ کی طرف لے جایا جارہا ہو تو کیا تم یہ چیز فدیہ دے کر مجھے چھڑاؤ گے؟ انہوں نے عرض کیا کہ میں ضرور ایسا کروں گا بلکہ ہر وہ چیز جو میرے پاس ہو میں فدیے میں دے دوں گا۔ پھر حضرت عمر نے فرمایا کہ جلولاء کی جنگ میں لوگوں نے تمہارا خیال رکھا، تمہارے ہاتھ پر بیعت کی اور کہا کہ یہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیں۔ امیر المومنین کے بیٹے ہیں، ان کے معزز ترین فرد ہیں اور آپ واقعی ایسے ہیں۔ وہ آپ کو سو درہم کی رعایت کریں یہ انہیں زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ وہ آپ سے ایک درہم زیادہ وصول کریں۔ میں تقسیم کرتا ہوں میں تمہیں قریش کے ہر آدمی سے زیادہ نفع دوں گا۔ پھر آپ نے تاجروں کو بلایا اور ان کی چیزیں چار لاکھ کی بیچ دیں۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ انہوں نے مجھے اسی ہزار دیئے اور تین لاکھ بیس ہزار حضرت سعد کو بھجوا دیئے اور فرمایا کہ یہ مال ان مجاہدین میں تقسیم کردو جو جنگ میں شریک تھے۔ اگر ان میں سے کوئی مرچکا ہو تو اس کے ورثہ کو دے دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36042]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36042، ترقيم محمد عوامة 34471)