٣٦٠٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الأحول قال: (سأل) (١) (صبيح) (٢) أبا عثمان النهدي وأنا أسمع فقال له: هل أدركت النبي صلى الله عليه و آله وسلم؟ قال: نعم، أسلمت على عهد النبي صلى الله عليه و آله وسلم، وأديت إليه ثلاث صدقات ولم ألقه، وغزوت على ⦗٣٥⦘ عهد عمر غزوات، شهدت فتح القادسية وجلولاء (وتستر) (٣) ونهاوند واليرموك وآذربيجان ومهران ورستم، فكنا نأكل السمن ونترك الودك، فسألته عن الظروف، فقال: لم نكن نسأل عنها -يعني طعام المشركين (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عاصم احول فرماتے ہیں کہ صبیح نے ابو عثمان نہدی سے سوال کیا کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں اسلام لایا تھا اور تین مرتبہ آپ کی طرف زکوٰۃ بھی بھجوائی تھی، لیکن میری حضور سے ملاقات نہیں ہوئی۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں مختلف لڑائیوں میں حصہ لیا، میں قادسیہ، جلولائ، تستر، نہاوند، یرموک، آذربائیجان، مہران اور رستم کی لڑائی میں شریک رہا۔ ہم چربی کھایا کرتے تھے اور تیل چھوڑ دیا کرتے تھے۔ میں نے ان سے مشرکین کے برتنوں میں کھانے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے بارے میں سوال نہیں کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36039]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36039، ترقيم محمد عوامة 34468)