☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← غزوہ کیلئے لشکر روانہ کرنا اور ان کے ساتھ ملاقات کرنا اور ان کا استقبال کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 34368 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩٣٢ - حدثنا ابن أبي بكير قال: (ثنا) (١) شعبة عن أبي الفيض قال: سمعت سعيد بن (جابر) (٢) الرعيني عن أبيه - (أحسب) (٣) - أن أبا بكر شيع جيشًا فمشى ⦗٥٣٣⦘ معهم فقال: الحمد اللَّه الذي أغبرت أقدامنا في سبيل اللَّه، قال: فقال رجل: إنما شيعناهم، فقال: جهزناهم وشيعناهم ودعونا (لهم) (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے لشکر روانہ فرمایا پھر ان کے ساتھ چلتے رہے ان کو رخصت کرنے کیلئے اور فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے اپنے راستہ میں ہمارے قدموں کو غبار آلود کیا، ایک شخص نے کہا: ہم نے ان کو روانہ کیا ہے، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم نے ان کو تیار کیا اور ان کو روانہ کیا اور ان کیلئے دعا کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35932]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35932، ترقيم محمد عوامة 34368)
حدیث نمبر: 34369 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩٣٣ - حدثنا ابن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن إسماعيل عن قيس أو غيره قال: بعث أبو بكر جيشا إلى الشام فخرج يشيعهم على راحلته (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ملک شام کی طرف لشکر روانہ فرمایا پھر ان کو روانہ کرنے کیلئے سواری پر سوار ہو کر ان کے ساتھ نکلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35933]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35933، ترقيم محمد عوامة 34369)
حدیث نمبر: 34370 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩٣٤ - حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي قال: أتي رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم، فقيل له: قد قدم جعفر فقال:"ما أدري بأيهما أفرح؟ بقدوم جعفر أو بفتح خيبر"، ثم تلقاه النبي صلى الله عليه و آله وسلم فالتزمه وقبل ما بين عينيه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم 5 کے پاس آ کر آپ کو خبر دی کہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ تشریف لائے ہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: معلوم نہیں کس بات سے مجھے زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے: حضرت جعفر کے آنے پر یا پھر خیبر فتح ہونے پر؟! پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا استقبال کیا اور بغل گیر ہو کر ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35934]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35934، ترقيم محمد عوامة 34370)
حدیث نمبر: 34371 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩٣٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا (حنش) (١) بن الحارث عن أبيه قال: لما وجهنا عمر إلى الكوفة مشى معنا ساعة من النهار فودعنا ودعا لنا، ثم قعد ينفض رجليه من الغبار، ثم رجع (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حنش بن حارث رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جب ہمیں کوفہ کی طرف بھیجا تو دن کا کچھ حصہ ہمارے ساتھ چلے پھر ہمیں الوداع فرمایا اور ہمارے لئے دعا فرمائی پھر بیٹھ کر اپنے قدموں سے مٹی اور غبار جھاڑا اور واپس لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35935]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35935، ترقيم محمد عوامة 34371)
حدیث نمبر: 34372 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثت عن ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: شيع النبي صلى الله عليه و آله وسلم عليًا ولم (يتلقه) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو روانہ فرمایا اور ان کا استقبال نہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35936]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35936، ترقيم محمد عوامة 34372)
حدیث نمبر: 34373 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩٣٧ - حدثنا ابن عيينة عن بيان عن الشعبي عن قرظة قال: شيعنا عمر إلى (صرار) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قرظہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہمیں مقام صرار کی طرف روانہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35937]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35937، ترقيم محمد عوامة 34373)