☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الرجل يخلي عن دابته فيأخذها الرجل
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب السير← في الرجل يخلي عن دابته فيأخذها الرجل
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 3
حديث رقم: 34365 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٩٢٩ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا هشام الدستوائي عن عبيد اللَّه بن حميد (بن) (١) عبد الرحمن الحميري عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ⦗٥٣٢⦘ وجد دابة (بمهلكة) (٢) فهي لمن أحياها" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص اپنے جانور کو ہلاکت والی جگہ پر چھوڑ دے تو جو اس کو پکڑ کر زندہ کر دے (اس کو پال لے) وہ اسی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35929]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35929، ترقيم محمد عوامة 34365)
حديث رقم: 34366 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٩٣٠ - حدثنا أبو أسامة عن عثمان بن غياث عن الحسن في الرجل يترك الدابة في أرض القفر قال: هي لمن أحياها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اپنا جانور بےآب وگاہ زمین میں چھوڑ دے تو جو اس کو پال لے اور چارہ وغیرہ کھلائے وہ اس کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35930]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35930، ترقيم محمد عوامة 34366)
حديث رقم: 34367 مصنف ابن أبي شيبة
٣٥٩٣١ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن عامر في رجل سيب دابته فأخذها رجل (١) فجاء صاحبها فخاصمه إلى عامر، فقال: هذا أمر قد قضي فيه (قبل) (٢) اليوم، إن كان سيبها في (خوف و) (٣) (مفازة) (٤) فهو أحق بدابته، وإن كان سيبها في كلأ وأمن فلا حق له فيها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے اپنا جانور آزاد چھوڑ دیا تو اس کو دوسرے آدمی نے پکڑ لیا، پھر اس کا مالک آیا اور حضرت عامر کے پاس جھگڑا لے کر حاضر ہوا۔ حضرت عامر نے فرمایا یہ ایسا معاملہ ہے جس کے متعلق آج کے دن سے قبل فیصلہ ہوچکا ہے اگر تو اس نے خوف وغیرہ کی وجہ سے اپنا جانور چھوڑا تھا تو پھر یہ اپنے جانور کا زیاد ہ حقدار ہے، اور اگر چارے کی وجہ سے چھوڑا ہے تو پھر اس میں اس کا کوئی حق نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35931]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35931، ترقيم محمد عوامة 34367)