☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لشکر کسی قوم کا محاصرہ کر لے پھر وہ لوگ امن طلب کریں اور وہ لشکر امن دینے پر رضا مند بھی ہو جائیں لیکن کچھ لوگ امن لینے سے انکار کر دیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب السير← لشکر کسی قوم کا محاصرہ کر لے پھر وہ لوگ امن طلب کریں اور وہ لشکر امن دینے پر رضا مند بھی ہو جائیں لیکن کچھ لوگ امن لینے سے انکار کر دیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 34347 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩١٠ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني رجاء بن أبي سلمة قال: حدثني مغيرة بن حبيب ختن مالك بن دينار قال: (سألت) (١) ابن عبد اللَّه، قلت: ندخل أرض الشرك فنحاصر الحصن فيقاتلوننا قتالًا شديدًا فيسألوننا الأمان ويأبى ذلك الأمير فما (ترى) (٢) في قتالهم؟ فقال: ليس إليكم ذاك إلى (الأمير) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ہم لوگ کافروں کے ملک میں جا کر ان کے قلعہ کا محاصرہ کریں پھر وہ لوگ ہمارے ساتھ سخت مزاحمت کریں اور بعد میں ہم سے امن طلب کریں اور ان کا امیر انکار کر دے تو ان کے ساتھ لڑنے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ فرمایا یہ تم پر نہیں ہے یہ ان کے امیر کا معاملہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35910]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35910، ترقيم محمد عوامة 34347)
حدیث نمبر: 34348 مصنف ابن ابی شیبہ
٣٥٩١١ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: سمعت عمرو بن أبي قيس يذكر عن ⦗٥٢٧⦘ مطرف قال: (سألنا) (١) الحكم، قلت: الملك من ملوك خراسان يصالح من السبي على رؤوس معلومة؟ قال: ما كان من صلح فلا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مطرف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے دریافت کیا کہ خراسان کے بادشاہوں میں ایک بادشاہ قیدی سے معلومات کی بنیاد پر صلح کرتا ہے؟ فرمایا: صلح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35911]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35911، ترقيم محمد عوامة 34348)